تازہ ترین

منگل، 21 جولائی، 2020

ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحی یکم اگست کو امارت شرعیہ ہند کا اعلان

نئی دہلی(یواین اے نیوز21جولائی2020)آج ابھی بعد نماز مغرب رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ زیر صدارت مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم جمعےۃ علماء ہند، دفتر امارت شرعیہ ہند،١۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، دہلی میں مطلع ابر آلود ہے، چاندنظر نہیں آیا۔ ملک کے متعدد مقامات سے رابطہ کیا گیا، بیشتر مقاما ت پر مطلع ابر آلود تھا،

لیکن انجار، پالن پور، جمبوسر (گجرات) بنگلور،بھوپال اور تامل ناڈ دمیں مطلع صاف تھا پھر بھی یہاں سے رؤیت کی اطلاع نہیں ملی۔اس کے پیش نظر کمیٹی نے تیس کی رؤیت کا اعتبار کر کے اعلان کیا کہ٢٣/جولائی ٢٠٢٠ء بروزجمعرات، ذی الحجہ ١٤٤١ھ کی پہلی تاریخ ہوگی اور عید الاضحی یکم اگست ٢٠٢٠ء کو ہو گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad