بلڈانہ/ذوالقرنین احمد(یواین اے نیوز20جولائی2020)پچھلے 4 مہینوں میں ، ملک میں کورونا وبا کے پیش نظر ، حکومت کی طرف سے ہر ایک تیوہار کو منانے پر مخصوص ہدایت دی گئی تھی۔جیسے تیوہاروں کو سیدھے سادے طریقے سے منایا جائے، سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھا جائے، تمام مذہب کے لوگوں نے حکومت کی اس اپیل کو دھیان میں رکھتے بوئے تیوہاروں کو سادے طریقے سے منایا۔ جس طرح رمضان عید کو مسلمان بھائیوں نے آسان طریقے سے منا کر ایک مثال دی تھی ، اسی طرح آنے والی بکری عید بھی ایسے ہی منائی جائے اس طرح کی اپیل نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اقلیتی محکمہ کے ریاستی سکریٹری پروفیسر رضوان خان نے کی ہے۔
اس بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے اُنہونے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایت پر عمل کیا جائے اور حکومت کی طرف سے وقت پر آنے والی گائیڈ لائن کو دھیان میں رکھتے ہوئے عید منائی جانا چاہئے،لاک ڈاؤن کی وجہ سے آج غریبوں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، لہذا اس عید پر غریب اور ضرورت مند افراد کی مدد کی جائے ، انہیں راشن کٹس اور دیگر اشیاء کی فراہمی کا جائے۔آنے والی اس عید پر ایسے کام کرکے انسانیت کی ایک مثال پیش کی جائے اس طرح کا مطالبہ پروفیسر رضوان خان کو طرف سے کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں