تازہ ترین

پیر، 20 جولائی، 2020

پولیس نے بلاوجہ سڑکوں پر گھومنے والے افراد کے چالان کاٹے

دیوبند .دانیال خان(یو این اے نیوز 20جولائی 2020)) لاک ڈاؤن فور اور انلاک ٹو کے درمیان نافذ کئے گئے 55گھنٹے کے لاک ڈاؤن میں ہفتے کے روز غیر ضروری طور پر بغیر ماسک لگائے بائکوں پر گھوم رہے درجنوں گاڑی ڈرائیوروں کے چالان کاٹے گئے جس کے سبب سڑکیں سنسان نظر آئیں اور لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں ہی رہنا بہتر سمجھا۔

ایس ڈی ایم راکیش کمارنے بتایا کہ حکومت کے ذریعہ جاری کی گئی گائڈ لائن پر عمل کرایا جا رہا ہے،جہاں بڑے بزرگوں اور بچوں کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے وہیں ماسک کے بغیر گھومنے والے لوگوں کو سخت انتباہ دیاگیاہے اور بغیر ماسک پہنے بائک چلانے والوں کے چالان بھی کاٹے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن پر عمل نہیں کرنے والے افراد کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ بغیر ماسک کے سڑکوں پر گھومنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ کوتوالی انچارج یگھ دت شرما نے بتایاکہ ضابطہ کے مطابق جن ڈرائیوروں کے پاس دستاویزات نہیں تھے ان کے چالان کاٹ دئیے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad