مظفرپور (یو این اے نیوز 20جولائی 2020)نتیشور کالج کے شعبۂ سماجیات کی طرف سے آئندہ 23جولائی کو ایک قومی وبینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس سمینار کا موضوع ہے ’’بہار میں عالمی وبا کووڈ19کے سماجی و معاشی اثرات: چیلنجز اور ذمہ داریاں‘‘۔ اس وبینار کا انعقاد گوگل میٹ ایپ کے توسط سے کیا جا رہا ہے۔اس قومی وبینار کی سرپرستی بی آر اے بہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ہنومان پرساد پانڈے اور نگرانی کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر منوج کمار فرمائیں گے۔یہ اطلاع وبینار کی آرگنائزنگ سکریٹری اور صدر شعبۂ سماجیات ڈاکٹر رنجنا سنہا نے دی۔ وبینار کے لیے ڈاکٹر آریہ پریہ کو کنوینر بنایا گیا ہے
وہیں ڈاکٹر رنویر کمار اور ڈاکٹر وشو آنند کو کوآرڈینٹر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر منوج کمار نے کہا کہ ابھی ہندوستان سمیت پوری دنیا عالمی وبا کووڈ 19 سے متاثر ہے۔اس وبا نے ہر طبقے کے لوگوں کو سماجی اور معاشی اعتبار سے متاثر کیا ہے۔ انہیں باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ موضوع پر وبینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ اس وبینار سے کئی اہم باتیں سامنے آئیں گی۔ صدر شعبہ اور آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر رنجنا سنہا نے کہا کہ اس قومی وبینار میں پروفیسر جتندر پرساد(مہارشی دیانند یونیورسٹی، روہتک)، چیف اسپیکر ہوں گے۔پروفیسر پی کے سنہا (تلکا مانجھی یونیورسٹی، بھاگلپور) مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوں گے۔ پروفیسر ورندر کمار سنگھ (سابق صدر شعبہ شعبۂ سماجیات)اور ڈاکٹر اجے کمار بھی اپنے خیالات پیش کریں گے۔اس قومی وبینار میں ملک اور ریاست کی اہم یونیورسٹیوں جن میں بی آر اے بہار یونیورسٹی، پٹنہ یونیورسٹی،للت نارائن متھلا یونیورسٹی،مگدھ یونیورسٹی،ویر کنور سنگھ یونیورسٹی، منڈل یونیورسٹی،تلکا مانجھی بھاگلپور یونیورسٹی کے علاوہ رانچی یونیورسٹی، لکھنؤ یونیورسٹی،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی،نیلامبر پیتامبر یونیورسٹی،پوروانچل یونیورسٹی، الہ آباد یونیورسٹی تلنگانہ یونیورسٹی سمیت ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز حصہ لیں گے۔
اس قومی وبینار میں حصہ لینے کے لیے 22جولائی تک مفت رجسٹریشن کرایا جا سکتا ہے۔رجسٹریشن کے بعد وبینار میں شامل ہونے کے لیے گوگل میٹ کا لنک فراہم کیا جائے گا، ساتھ ہی سبھی شرکا کو ای سرٹیفیکٹ بھی دیا جائے گا۔ قومی وبینار کے کامیاب انعقاد کے لیے ایک آرگنائزنگ کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔ جس میں ڈاکٹر نکھل رنجن پرکاش، ڈاکٹر کماری سروج اور ڈاکٹر نبھا شرما کو مجلس مشاورت کا رکن بنایا گیا ہے۔ڈاکٹر سومیہ سرکار،ڈاکٹر امرجیت سنگھ،ڈاکٹر روی رنجن،ڈاکٹر ابھے نندا شری واستو،ڈاکٹر اندرانی رائے،ڈاکٹر راکھی تیواری،ڈاکٹر نتو سنگھ،ڈاکٹر سریتا کماری،ڈاکٹر للن کمار، کامران غنی،کرتکیہ کمار،پرمود کمار، سمن کماری، سچن شرما،اومیش کماراور رشم کماری کو آرگنائنزنگ کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں