انقرہ ،(یو این اے نیوز 20جولائی 2020) (ژنہوا) ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 924 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر2،19،641 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 549 ہوگئی ہے جبکہ 16 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ترکی کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے اتوار کے روز ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔
ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول ، دارالحکومت انقرہ ، جنوب مشرقی گازیانٹپ ، وسطی کونیا اور جنوب مشرقی شہر دیار باقر میں گزشتہ تین دنوں میں کوروناوائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ترکی میں یہ مسلسل چھٹا دن ہے جب نئے کیسز کی تعداد ایک ہزار سے کم رہی ہے۔
ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 41،310 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا۔ اب تک اس ملک میں 42،73،377 کووڈ 19 کی جانچ ہوچکی ہے۔ ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے997 مریضوں کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ترکی میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرکے 2،02،010 ہوگئی ہے۔ ترکی میں شدید بیمار مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔
خیال رہے 11 مارچ کو ترکی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔
یو این آئی

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں