جونپور(یو این اے نیوز 13جون 2020)کانگریس نے بھڈیٹھی معاملے کی سی بی آئی جانچ کرانے کا کیا مطالبہ متاثرین سے بھی کی ملاقات کانگریس کا ایک دس رکنی وفد جمعہ کے روز سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے بھڈیٹھی گاؤں پہنچا۔ جہاں دو دلت اور مسلموں کے بیج ہوئے تنازعہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد گاؤں کے لوگوں کو عدالتی اور سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے کہا کہ بے گناہوں کو پھنسانے والوں پر بھی ہماری نظر ہے۔ ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری وجے سنگھ ، دیوبرت مشرا ، پنکج سونکر ، آر کے گوتم ، سٹی صدر سوربھ شکلا ، راکیش راجیش پاسی ، دھرمیندر نشاد ، سریندر ویر وکرم بہادر سنگھ ، کرم ویربھارتی
انل سونکر نثار الہی وغیرہ بھڈیٹھی پہنچے۔ ان لوگوں نے کہا کہ پارٹی کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہمیں یہاں بھیجا ہے۔کانگریس پارٹی کا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی عدالتی اور سی بی آئی انکوائری کروائی جائے۔ وفد نے متاثرین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے بعد دس رکنی وفد مسلم محلوں میں پہنچا ۔وہاں متاثرین کے اہل خانہ سے ملکر بھروسہ دلایا کہ پارٹی کسی کے ساتھ بھی ناانصافی نہیں ہونے دے گی۔ واقعے کی حقیقت سے متعلق سی بی آئی جانچ کروانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ،
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں