تازہ ترین

بدھ، 10 جون، 2020

جونپور:-سپا نیتاجاوید صدیقی سمیت 35سے زائد مسلم نوجوان گرفتار۔ پولس این ایس سے لگانے کی تیاری میں۔۔۔

جونپور(یواین اے نیوز10جون2020) جونپور کے سرائے خواجہ تھانہ علاقہ کے بھڈیٹھی گاؤں میں بیتی رات بچوں کے تنازعہ پر دو فرقوں کے مابین خونی لڑائی ہوئی۔ جس میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ اور اس دوران آدھا درجن منڈئی جل گئیں۔معلومات کے مطابق ، ایک طرف کے کچھ لڑکے منگل کی شام آٹھ بجے بھدیٹھی گاؤں کی دلت بستی گئے تھے اورپھر دلت بستی کے نوجوان لڑکوں سے کچھ توتو میں میں ہوئی جسکے بعد تنازعہ شروع ہوتے ہی دوسری فریق کے بچوں سے لڑنا شروع کردیا۔

جس کی وجہ سے دوسری طرف سے سیکڑوں افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پہلی پارٹی کے لڑکوں کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔جس میں ایک طرف سے زید ، پلور ، نوید سمیت دوسری طرف سے آدھا درجن اور دوسری طرف سے تین بچے شدید زخمی ہوگئے۔

مشتعل افراد نے آدھا درجن منڈئی کو جلایا۔ جبکہ پہلی پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ دوسری فریق نے خود ہی منڈئی جلائی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ضلعی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ دوسری جانب ایس پی اشوک کمار اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ اور سی او سمیت بڑی تعداد میں پولیس دستے موقع پرموجود ہیں۔اس وقت پورے گاؤں میں پولیس کی ایک بڑی نفری تعینات ہے۔وہیں آج پولس نے کاروائی کرتے ہوئے 35 سے زائد مسلم نوجوانوں کی گرفتاری  نے علاقے میں خوف کا ماحول پیدا کردیا ہے

وہیں پر مذکورہ گاؤں رہائشی سپا نیتا جاوید صدیقی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔وہیں پولیس کی اس کاروائی کو ایک شازش کا حصہ مانا جارہا ہے،جبکہ صدیقی سمیت بہت سے گرفتار شدہ لڑکوں کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔اس پورے معاملے کو کچھ شرپسند لوگوں ہندو مسلم رائٹ کا رنگ دہنے میں لگے ہوئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad