تازہ ترین

بدھ، 13 مئی، 2020

جونپور:پولیس چوکی میں سات سالہ بچی سے ڈانس کرانا پڑا چوکی انچارج کو بھاری،پولیس محکمہ میں مچا ہنگامہ

جون پور(یو این اے نیوز13مئی 2020) تھانہ چندوک  علاقہ کے  بجرنگ نگر پولیس چوکی کے انچارج سچیدانند کو کھانا پکانے والے شخص کی پوتی کی درخواست پر ناچتے ہوئے ویڈیو کی ریکارڈنگ کی اجازت دینا بھاری پڑگیا  پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار نے اس کو  نظم وضبط کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے پیر کی رات انھیں فوری طور پر ڈیوٹی سے معطل کردیا،واضح رہے پیر کے روز ایک وائرل ویڈیو نے پولیس کی سرگرمیوں میں ہلچل مچا دی۔

اس میں چوکی انچارج سچیدانند کرسی پر ماسک کے بغیر بیٹھا ہوا دیکھ رہا ہے اور بغل میں لڑکی ہریانوی لوک گیت رپٹ لکھ لو نا دروغہ جی، کی دھن پر رقص کررہی تھی۔  اس کی وجہ سے، محکمہ کی کرکری ہونے لگی۔ اسکو  سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایس پی نے یہ کارروائی کی۔ صحافیوں کے  پوچھے جانے پر  سی او  اجے کمار سریواستو نے بتایا کہ سات سالہ بچی اس ویڈیو میں ڈانس کرنے والی چوکی پر کھانا بنانے  والے کی پوتی ہے۔  ویڈیو وائرل ہوتے ہی معاملہ تل کا پہاڑ بن گیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad