تازہ ترین

ہفتہ، 16 مئی، 2020

جونپور میں ایک بار پھر مزدوروں سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار۔بال بال بچے 65مزدور

جونپور(یو این اے نیوز 16 مئی 2020)شہر کوتوالی حلقہ کے سپاہ میں سنیچر کو پردیش سے لوٹ رہے مزدوروں سے بھرے ٹرک  کی سامنے سے آرہے دوسرے ٹرک سے  زبردست ٹکر ہوگئی ،ٹرک میں 65مزدور سوار ہوکر اپنے گھر لوٹ رہے تھے اس حادثے میں سبھی ٹرک سوار  مزدور بال بال بچ گئے،حادثے کی خبر ملتے ہی سپاہ بازار میں افراتفری مچ گئی ،موقع پر پہنچی پولیس ٹیم نے کسی کے زخمی نہ ہونے کی صورت میں راحت کی سانس لی  ،واضح رہے  حادثے کا شکار ٹرک ممبئی سے مزدوروں کو لیکر مئو جارہا تھا ،کچھ مزدور کو بس کے ذریعے مئو بھیجنے کےلئے بندوبست کیاگیا ،دیگر مزدوروں کو انکے گھر پہچانے میں انتظامیہ کام کررہا ہے

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ یومیہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کو بہت زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،پردیش میں صحیح سے پیٹ نہ بھر پانے کی صورت میں ۔ممبئی ۔ہریانہ ۔پنجاب ۔سورت ، جیسی ریاستوں میں کام کررہے مزدور سیکڑوں کلومیٹر کاسفر پیدل چل کر اپنے گھر پہنچے کی فراق میں مارے مارے پھر رہے ہیں ،آئے دن مزدوروں کے اسطرح سے مرنے کی خبر موصول ہورہی ہے لیکن ریاستی حکومت ہو یا مرکزی حکومت مزدوروں کی تئیں کتنا سنجیدہ ہے یہ جگ ظاہر ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad