سیتاپور(یواین اے نیوز11مئی2020)اترپردیش کی سیتا پور جیل میں بند رام پور کے ایم ایل اے تزین فاطمہ جیل کے باتھ روم میں پھسل گئیں۔ جس کی وجہ سے ان کے کندھے میں فریکچر ہوگیا ہے۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل اسپتال میں ان کا پہلے علاج کیا گیا۔ لیکن صورت حال بہتر نہ ہونے کے بعد تزین فاطمہ کو ڈسٹرکٹ اسپتال میں علاج کے لئے لے جایا گیا۔کندھے کی انجری کے سبب انہیں پلستر لگایا گیا ہے۔ اب ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔
اتوار کے روز جیل سپرنٹنڈنٹ ڈی سی مشرا نے بتایا کہ تنزین غیر متوازن ہوکر گر گئی تھیں جس کے بعد ہاتھ میں درد کی شکایت کے بعد انہیں فوری طور پر ضلعی اسپتال میں ایکس رے کے لئے لے جایا گیا۔ مشرا نے بتایا کہ تنزین کے کندھے میں 'ہیئر لائن فریکچر' پایا گیا تھا۔ پھر انہیں پلستر چڑھا دیا گیا ہے، اب انکی حالت ٹھیک ہے۔آپ کو بتادیں کہ جعلی برتھ سرٹیفکیٹ کیس میں سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان ، ان کے بیٹے عبداللہ اعظم اور اہلیہ ایس پی کے ایم ایل اے تنزین فاطمہ 26 فروری سے جیل میں ہیں۔
دراصل ، عبداللہ اعظم کے خلاف دو برتھ سرٹیفکیٹ ، دو پاسپورٹ اور دو پین کارڈ بنانے کے معاملات ہیں۔اس میں بی جے پی رہنما آکاش سکسینا کی طرف سے تین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ عبداللہ کو دو برتھ سرٹیفکیٹ مل چکے ہیں۔ آکاش نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے عبداللہ کا پیدائشی سند حاصل کرنے کے لئے اعظم خان اور ان کی اہلیہ کی طرف سے دیئے گئے حلف نامے میں جھوٹ بولا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں