تازہ ترین

پیر، 11 مئی، 2020

اکبرالدین اویسی نے رمضان المبارک میں کیا ایسا کام کر ہرکوئی تعریف کرنے پر ہوگیا مجبور۔پڑھیں پوری خبر۔

حیدرآباد (یواین اے نیوز11مئی2020)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے تلنگانہ اسمبلی میں فلور لیڈر اور ایم ایل اے اکبر الدین اویسی نے کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں بڑی تعداد میں غریب افراد میں راشن تقسیم کررہے ہیں۔اویسی کے زیر انتظام سالار ملت ایجوکیشنل ٹرسٹ نے حیدرآباد شہر کے 7 بڑے دینی مدرسوں کو ایک ماہ کا راشن دیا ہے جس میں 750 کلو چاول 75 کلو دال 50 کلو تیل 25 کلو کھجور 20 کلو نمک 5 کلو مرچ 5 کلو ادرک لہسن پیسٹ شامل ہے۔

حیدرآباد کے مشہور دینی مدرسہ جامعہ نظامیہ ، دارالعلوم حیدرآباد ، المہادالعلی الاسلامی حیدرآباد ، المحدالدینی العربی ، مدرسہ انوار العلوم ، ادارہ اشراف العلوم وغیرہ میں ایک ماہ کا راشن دیا گیا ہے۔ایم ایل اے اکبرالدین اویسی نے چندرنگیان گوٹہ حلقہ میں تقریبا 25،000 ضرورت مند خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم کا کام شروع کیا۔راشن کٹ جس کو وہ لوگوں میں بانٹ رہے ہیں ان میں چاول ، دالیں ، املی ، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء شامل ہیں اور گذشتہ دو روز سے پارٹی کارکن گھر گھر جاکر ان اشیا کو ضرورت مند لوگوں میں بانٹ رہے ہیں۔

پارٹی کے ایک کارکن نے بتایا کہ اویسی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران کوئی بھی محتاج کنبہ راشن کے بغیر نہیں رہنا چاہئے۔ سامان کی فراہمی کی نگرانی کرنے کے لئے ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔علیحدہ ٹیموں نے چندرائننگوٹا ، جی ایم کنٹونمنٹ ، اپگوڈا ، چھترینکا اور اڈی بازار سمیت تمام علاقوں کا دورہ کیا تاکہ یہ معلوم کریں کہ تقسیم کا پروگرام شروع کرنے سے پہلے دیکھیں کہ کون کون محتاج ہے۔ اس کے بعد سامان ان میں تقسیم کردیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad