تازہ ترین

پیر، 4 مئی، 2020

ماہ رمضان تک طعامی اشیاء تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا:الخد مت

بھوگاؤں،مین پوری/حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 4مئی2020) قصبہ میں الخدمت فاؤنڈیشن ٹیم کے ارکان مسلسل طعامی ضروری اشیاء ضرورت مندوں تک پہنچا نے کا کام کر رہے ہیں۔جب سے ماہ رمضان شروع ہو اہے،ٹیم کے ارکان نے مزید محنت شروع کر دی ہے۔سحری کے وقت کھانے کی اشیاء مہیا کرانا اور افطار کے وقت کھجور اور شفاف پانی روزداروں تک پہنچا نے کا کام نہایت عمدہ طریقہ سے شروع کر دیا ہے۔

جبکہ دیگر تنظیموں  کا جسمیں بھوگاؤں وکاس منچ،یوتھ کلب بھوگاؤں،اننا پور تنظیم وغیرہ جیسی تنظیموں کی جانب سے تقسیم کئے جانے والی ضروری اشیاء روک گئی ہے۔۔ الخدمت فاؤندیشن کے صدر اویس رشید نے بتایا کہ ان کی ٹیم مکمل ماہ رمضان میں مسلم سماج سمیت دیگر ضرورت مندوں میں  روزانہ 500 پیکٹ طعامی اشیاء تقسیم کریں گے۔اس موقع پرعشرت علی، توصیف خان، کنور عادل، اوویس انصاری، عمیرخان، فراز انصاری، احمد علی کولڈ والے،رضوان وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad