سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جالے ودھان سبھا کمیٹی کی جانب سے غریبوں اور ضرورت مند لوگوں کے درمیان کرونا وایرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں فاقہ کشی کے مقام پر پہنچ چکی غریب عوام اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں درجنوں افراد کے درمیان راشن کٹ تقسیم کیا گیا.
ایس ڈی پی آئی دربھنگہ کے ضلع سکریٹری محمد ارشاد نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے تحت ایس ڈی پی آئی پورے ملک میں کام کر رہی ہے تاکہ کوئی بھوکا نہ سوے، یہاں تک کہ بہار میں بھی ایس ڈی پی آئی کی امداد سب سے آگے نظر آرہی ہے اور ایس ڈی پی آئی کے کیڈر جب تک لاک ڈاؤن ختم نہیں ہوتا اس کام کو جاری رکھیں گے۔ اسی مقصد کے تحت ایس ڈی پی آئی جالے کا راشن کیٹ تقسیم کا کام ہے،
اور مزید اس نیٹ ورک کے اندر، ایس ڈی پی آئی زمینی سطح پر اتر کر عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔ انہوں نے ہندوستان کے ان سبھی تنظیموں اور سماجی کارکنوں کو تہہ دل سے سلام پیش کیا جو لاک ڈاؤن کے اندر عوام کے بیچ خدمت انجام دے رہے ہیں۔ اور SDPI کے ضلع کمیٹی ممبر معظم مختار نے کہا آج ہمارے ملک ہندوستان میں سیاست کو سیاسی جماعتیں کاروبار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں لیکن SDPI ہمیشہ سے عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ انکے حقوق دلانے کے لئے لڑائی لڑتے آئی ہے اور انشاء اللہ لڑتی رہے گی. اور اور موقع پر SDPI کے شکرپور,پنچائت صدر شرف عالم عرف بھولا بابو اور درجنوں ممبران موجود تھے محمد نوشاد,عمران,اوبَیس, محمد توقیر, محمد التمش, محمد مہتاب اور دیگر کارکنان موجود تھے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں