دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 3اپریل2020)ٹی وی چینلوں کے ذریعہ رات اور دن کورونا کے متعلق چلائی جا رہی خبروں کے سبب لوگ بہت زیادہ خوف زدہ ہیں،کورونا سے بچاؤ کے لئے دیہی لوگوں نے اب گاؤں کی حدود کو سیل کرنا شروع کر دیا ہے،دیوبند تحصیل کے درجنوں گاؤں میں لوگوں نے انتظامیہ کی مدد اور پرمیشن کے بغیر ہی اپنے اپنے گاؤں کی حدود کی بیری کیٹنگ کر دی ہے اور لوگوں کے گاؤں سے باہر نکلنے اور باہر کے کسی بھی شخص کے گاؤں میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی ہے،حالانکہ گاؤں کے لوگوں کو اس احتیاطی تدابیر سے پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔تفصیل کے مطابق دیوبند تحصیل کے گاؤں پاہو پور،کرڈی،گھلولی سمیت 25 گاؤں کے لوگوں نے کورونا کی روک تھام کے لئے گاؤں کی حدود کو چاروں جانب سے سیز کر دیا ہے،
گاؤں کے لوگوں نے خود ہی بلیوں اور کاٹے گئے درختوں سے بیری کیٹنگ کر پہرا بھی دینا شروع کر دیا ہے تاکہ کوئی شخص گاؤں میں داخل نہ ہونے پائے۔ سنجے کمار،راکیش تیاگی،منیش تیاگی،انکر کمار اور سندیپ چودھری نے بتایا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت کے مطابق وہ لاک ڈاؤن پر عمل کر رہے ہیں،لیکن گاؤں کے انبر باہری لوگوں کا آنا جانا مستقل طور پر جاری تھا جس کے سبب انہیں یہ قدم اٹھانا پڑا،انہوں نے بتایا کہ گاؤں میں پھل،دودھ،سبزی سمیت سبھی ضروری سامان کا انتظام پہلے ہی کر لیا گیا ہے۔جس دن لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان ہو جائے گا اسی دن وہ راستہ کھول دیں گے۔واضح ہو کہ گزشتہ روز قریبی گاؤں نونابڑی کے راستہ کو بھی دوسرے گاؤں کے لوگوں نے بیری کیٹنگ کر بند کر دیا تھا،جن گاؤں والوں کا راستہ بند ہوا ہے ان کا کہنا ہے کہ انہیں کئی کلومیٹر گھوم کر آنے کو مجبور ہونا پڑ رہا ہے اسلئے انتظامیہ کو فوری طور پر راستہ کھلوانا چاہئے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں