دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 3اپریل2020)ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر سماجی تنظیمیں اور صاحب خیر حضرات آگے بڑھ کر کورونا کے خلاف جاری جنگ میں اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں،اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے جامعہ طبیہ دیوبند نے دو لاکھ روپئے کا چیک وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں جمع کرایا۔تفصیل کے مطابق جامعہ طبیہ دیوبند نے ملک کی عوام کو وبائی مرض کورونا سے بچانے کے لئے وزیر اعظم راحت فنڈ میں دو لاکھ روپئے کا چیک بھیجا ہے۔اس موقع پر جامعہ طبیہ دیوبند کے سکیٹری ڈاکٹر انور سعید نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کا کسی بھی بینک میں کھاتہ ہے اور آپ لاک ڈاؤن کے سبب وہاں پیسے نکالنے کے لئے نہیں جا پا رہے ہیں
تو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے آپ گھر بیٹھے اپنے پوسٹ مین کے ذریعہ اپنے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکال سکتے ہیں محکمہ انڈین پوسٹل کے ماتحت انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کی آدھار ان بلڈ پیمنٹ سسٹم سروس کے تحت اس کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے بس آپ کا کھایہ آدھار اور موبائل نمبر سے لنک ہونا چاہئے اور اس سروس کے لئے کوئی چارج بھی نہیں لیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر انور نے کہا کہ کورونا کو متحد ہوکر، گھروں میں رہکر اور احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی ہرایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جامعہ طبیہ میں آئیسولیشن سینٹر بھی بنایا گیا ہے جس میں سو سے زیادہ لوگوں کو کوارنٹائن کیا گیا ہے۔انہوں نے لوگوں سے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں