تازہ ترین

جمعہ، 3 اپریل، 2020

ایس ڈی ایم دیوبند نے شہر کے سر کردہ افراد کی میٹنگ لی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 3اپریل2020)کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے پورے ملک میں نافظ لاک ڈاؤن کا آج دس واں دن مکمل ہو گیا۔ان دنوں میں شہر کی عوام نے اپنے گھروں میں رہ کرجہاں کورونا کو ہرانے کے لئے پوری مستعدی کا ثبوت دیا وہیں لاک ڈاؤن کے دوران کھانے کے لئے پریشان لوگوں کی بھوک مٹانے کے لئے پورے شہر میں سماجی تنظیمیں اور صاحب خیر حضرات غریبوں تک کھانے کا سامان اور پکا ہوا کھانا پوری مستعدی کے ساتھ پہنچا رہے ہیں اس کار خیر میں انتظامیہ بھی لوگوںکو زیادہ سے زیادہ راحت پہنچانے کے لئے لگا ہوا ہے،اسی کڑی میں ایس ڈی ایم دفتر احاطے میں ایس ڈی ایم دیوبند نے شہر کے سر کردہ افراد کی میٹنگ لی،

دوران میٹنگ ایس ڈی ایم دیوبند دیوندر کمار پانڈے نے سماجی تنظیموں کے ذریعہ غریب افراد کو مدد پہنچانے کے عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس ضرورت سے زائد سامان ہے تو آپ کا یہ انسانی فریضہ ہے کہ اپنے پڑوسیوں،غریب و بے سہارا لوگوں کی مدد کریں،انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس سرکاری مدد نہیں پہنچ رہی ہے تو وہ ان تک اپنی بات پہنچا دے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔میٹنگ میںتیب ٹرسٹ کے ٹرسٹی محمد انس خورشید کے علاوہ وویک تگیل،انکر جین،کلیم گوڑ اورانور وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad