بارہ بنکی ۔(یو این اے نیوز 28اپریل 2020)رمضان المبارک توبہ و استغفار، رحمت، بخشش و مغفرت، دعاؤں کی قبولیت اوراللہ کا خاص قرب حاصل کرنے کا مہینہ ہے اس ماہ میں نماز،عبادت تلاوت اور دعا کا خوب اہتمام کرنا چاہئیے اسکے ساتھ ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس مہینہ میں کثرت سے مال خرچ کرتے تھے یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سخاوت میں تیز ہوا کے جھونکے سے بھی بڑھ جاتے
مذکورہ خیالات کا اظہار منصور خان سماجوادی اقلیتی سبھا کے ریاستی سکریٹری نے اپنے جاری بیان میں کیا
مسٹر خان نے کہا کہ اس ماہ کی بڑی فضیلت ہے یہ مہینہ نیکی، برکت، بخشش، عنایت، توفیق، عبادت، زہد، تقویٰ، مروت، خاکساری، مساوات، صدقہ وخیرات اور جہنم سے خلاصی کا مہینہ ہے۔ اس ماہ مقدس میں مومن کے اندر فکرآخرت کے ذریعے رب سے ملاقات کی خواہش بیدار ہوتی ہے اور یہ مہینہ اللہ کی طرف سے مسلمانوں کے لیے عظیم تحفہ ہے۔ رمضان المبارک غمخواری، برداشت، اخوت، روا داری اور مساوات کا درس دیتا ہے
محمد منصور خان نے کہا کہا کہ کورونا وائرس کا کوئی مذہب یا مسلک نہیں ہوتا لہٰذا اس کے پھیلاؤ کو کسی فرقے یا گروہ سے جوڑنا درست نہیں، ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں، ایسی باتیں کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور انسانیت سے ان کا کوئی تعلق نہیں، ہم سبکو مل کر اس وبا کا مقابلہ کرنا چاہئیے اور ختم کرنے کی کوشش کرنی ہے اس سلسلہ میں حکومت نے جو تدابیر بتائی ہیں انہیں اختیار کرنا چاہئیے مسٹر خان نے کہا کہ شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ سب کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں یہ انکی ذمہ داری ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں