از،قلم عمران مقبول جونپوری دوستوں قلم ایک پاکیزہ شے ہے ،قلم خزانہ علوم کی قلید ہے قلم کے زیادہ تر استعمال میں انسانیت کی تعمیر کا جذبہ کار فر ما ہے ،قلم کی روانی میں ہم نے علم و عمل اور ادب کے پھول کھلتے دیکھے ہیں، اور اگر یہ کسی نادان کے ہاتھ سے چلے تو قلم کی نوک سے غیر شائستہ تحاریر بھکریں گی ۔جس سے معاشرے میں بدتمیزی کا تعفن پھیلتا چلا جائے گا،لیکن اب بعض کے قلم کی روانی میں علم وادب تہذیب و تمدن کو فروغ دینے کے بجائے حصول ڈالر ہے ،قلم کی صلاحیت کو ایسے طوفان کے حوالے کیا جارہا ہے
جہاں کامیابی یا ناکامی ممکنات کے بھنور میں گھری ہوئی ہے بصورت اول قلم کی روانی میں کامیابی ہی کامیابی ہے ،چونکہ جوبات قلم میں موجود خلوص کی روشنائی سے لکھی جاتی ہے وہ پڑھنے والے کے دل پر ضرور اثر کرتی ہے اور جب اثر کرتی ہے تب ہی عمل کا پودا اگتا ہے ،اور پھر اس میں حسنات کے ثمر لگتے ہیں ۔جو میدان حثر میں کام آئنگے ۔اور جنت کا حصول آسان ہوتا چلا جائیگا۔
![]() |
| فوٹو،اردو نیوز |
نوٹ ۔اس مضمون کو 17جون 2005 میں سعودی عرب سے شائع ہونے والا مؤقر آخبار اردو نیوز میں جگہ دی گئی تھی آج یو این اے نیوز اس مضمون کو اپنے نیوز پورٹل کے تمام قارئین کے لئے شائع کررہا ہے


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں