بلند شہر۔(یو این اے نیوز 28اپریل 2020)اترپردیش کے بلند شہر میں دو سادھوؤں کے قتل ہونے کی خبر سے شہر یوگی انتظامیہ حرکت میں آگیا ہے، موقع پر پہنچ کر پولیس اہلکار نے ایک نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔
واضح رہے، بلندشہر مہاراشٹرا کے پال گھر میں دو سادھووں کے ہجومی قتل کے بعد اب اتر پردیش میں سادھووں کے قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ بلندشہر کے علاقے انوپشہر میں ، مندر کے احاطے میں سوتے ہوئے دو سادھوؤں کا تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کردیا گیا،قاتل کو حراست میں لیکر پولیس اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ یہاں پگونا گاؤں میں ہونے والے واقعے کے بعد ، بلندشہر ایس ایس پی سمیت پولیس کے تمام اعلی افسران جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کئے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ حراست میں لیا گیا ملزم مراری عرف راجو کافی عرصے سے نشہ کا عادی تھا ، ملزم پر دو دن قبل سادھوؤں کی چمچہ چوری کرنے کا الزام لگا تھا،
اس تعلق سے سادھوؤں اور ملزم مراری کے بیچ نوک جھونک ہوئی تھی۔ اس دوران ملزم مراری نے دونوں سادھووں کے انجام کو بھگتنے کی دھمکی بھی دی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تاحال نشے کی حالت میں ہے۔ دونوں سنتوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ جائے وقوع کی فورنسک جانچ بھی کروائی گئیں۔واضح رہے ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ نے میڈیا کے سامنے ملزم کا سادھوؤں سے چمچہ چوری کو لیکر تنازعہ ہوچکا تھا،
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سنتوش کمار سنگھ نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ملزم نے کچھ دن قبل چمچہ چوری کر لیا تھا ، جس کے بعد سادھووں نے اس کی سرزنش کی تھی۔ اس سے ناراض ہوکر ملزم نے دونوں سادھوؤں کو تلوار سے جان سے مار ڈالا۔ گاؤں والوں کے مطابق ملزم مراری کو تلوار لیکر گاؤں سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا ،اس معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں