شہرمیں اسپتالوں کے عملے کے کوروناسے متاثر ہونے کے سبب تشویش بڑھ گئی ہے۔ ممبرا کے کالسیکراور باندرہ کے بھابھا اسپتال کو اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ممبرا کے کالسیکر اسپتال کے مارکیٹنگ ڈپار ٹمنٹ کے ایک اسٹاف کو کورونا وائر س سے متاثر پائے جانے کے بعد کالسیکر اسپتال کو ۱۴؍ دنوں کیلئے بند کر دیاگیا جبکہ بھابھا اسپتال میںایک کورونا سے متاثر ایک خاتون کی موت ہونے کے بعد اسپتال اسٹاف کے کم وبیش ۴۰؍ ڈاکٹروں کو اورنرسوں کو کوارنٹائن کردیاگیا۔
کالسیکر اسپتال میں انتہائی نگہداشت والے کمرے میں زیر علاج مریضوںکو دیگر اسپتالوں میں جبکہ باقی مریضوں کو جن کی حالت مستحکم ہے، ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ اسپتال کے ۶؍ اسٹاف کو کوارنٹائن سینٹر جبکہ ۵؍ کو ہوم کوارنٹائن کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں تھانے میونسپل کارپوریشن ( ٹی ایم سی) کے پرائمری ہیلتھ سینٹر ،شیل کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارون گاؤڑے کی جانب سے اسپتال کے مین گیٹ پر ۸؍ اپریل کو ایک نوٹس بھی لگایا ہواہے۔ اس نوٹس میں کہاگیا ہے کہا کہ اسپتال کے اسٹاف کا ایک رکن کووِڈ ۱۹؍(کورونا وائرس) سے متاثرہ پایا گیا ہے اس لئے وبائی امراض کے قانون کے تحت کالسیکر اسپتال کو ۱۴؍ دنوں کیلئے بند کیا جارہا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں