تازہ ترین

بدھ، 15 اپریل، 2020

کورونا کا خوف کھائے بغیر ضرورت مندوں تک پہنچ رہے مدد گار

دیوبند۔ دانیال خان(یو این اے نیوز 15اپریل 2020)کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے سماج کا ایک بڑا طبقہ مشکلات میں مبتلا ہے،تروینی شگر مل دیوبند نے عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے دس لاکھ روپئے کی رقم کا ایک چیک وزیر اعلی کورونا ریلیف فنڈ میں بھیجا ہے،چینی مل کے جنرل منیجر انل تیاگی،اے جی ایم ڈاکٹر بی ایس تومر اور وپین تیاگی نے دس لاکھ روپئے کی رقم کا چیک ضلع گنا افسر کرشن موہن منی ترپاٹھی کو سونپا۔وہیں بی جے پی خواتین ونگ کی دیہات منڈل صدر ریکھا شرما نے کھادی کے کپڑوں سے ایک ہزار ماسک تیار کرا کر ضرورت مند افراد میں تقسیم کرائے

،ریکھا شرما نے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے غریب و ضرورت مند افراد کے لئے پکے ہوئے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔وہیں سماجی تنظیم بھارت وکاس پریشد کی جانب سے وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لئے بی جے پی کے ضلع صدر ڈاکٹر مہیندر سنگھ سینی کو گیارہ ہزار روپے اوربی جے پی کی ہستناپور شاخ کے لئے اکیاون سو روپے کی رقم کا چیک سونپا،واضح ہو کہ بی جے پی کی ہستنا پور شاخ نے پانچ کروڑ روپئے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں بھجنے کا ٹارگیٹ رکھا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad