بھوگاؤں مین پوری۔حافظ محمد ذاکر( یو این اے نیوز 15اپریل 2020) لاک ڈاؤن نافذ ہو نے کے بعد ابھی بھی غیر ریاستوں میں پھنسے لوگوں کا اپنے اپنے گھروں کو جا نے کا سلسلہجاری ہے۔ریاست ہریانہ کے بلبھ گڑھ میں کام کر نے والے مزدور کو جب کام نہیں ملا تو وہ بھی اپنے گاؤں کو روانہ ہوئے۔ساتھ میں بال بچوں کو لیکر دوروز قبل نکلے اپنے آبائی ضلع قنوج کے قصبہ چھبرا مؤ کے لئے پیدل ہی نکل پڑے۔
منگل کے روز جب یہ مزدور کنبہ جی ٹی روڈ پڑوا چوراہے پر پہنچا،تو اس کنبہ پر یوتھ کلب نوجوانوں کی نگاہ پڑ گئی۔ یوتھ کلب بھوگاؤں کے عہدیداروں ڈاکٹر منوج دکشت،جلج سکسینہ، ڈاکٹر نکھل گوسوامی کی فیملی پر نگاہ پر گئی۔ مزدورکنبے کے سربراہ رامنریش باتھم نے بتایا کہ گاڑی کی عدم موجودگی کی وجہ سے وہ دو دن میں ہریانہ کے بلبھ گڑھ سے بھوگاؤں آسکے تھے۔
بھوک سے نڈھال مزدور کنبہ کو یوتھ کلب بھوگاؤں نے کھانا کھلایا اور انہیں گھر جانے کے لئے مالی امداد دیکر ان کو روانہ کیا۔ لوگوں نے یوتھ کلب بھوگاؤں کے ارکان کی اس اقتدام کی تعریف کی ہے۔
تصویر:مزدور کنبہ کو کھانہ کھلا تے یوتھ کلب کے ارکان

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں