تازہ ترین

منگل، 14 اپریل، 2020

جمیعۃ علماء جونپور نے لاک ڈاؤن سے متاثرین غریب لوگوں میں راشن کٹ تقسیم کیا

جونپور۔(یو این اے نیوز 14اپریل 2020) ملک سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ہرممکن احتیاطی تدابیر حکومتی سطح پر ہورہی ہے  کئی ملک اس وبائی مرض سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں موتیں ہوچکی ہیں،ہردن مرنے والوں کی تعداد میں بڑی تیزی سے اضافہ  ہورہا ہے ۔ایسے میں  ملک عزیز بھی (بھارت)  اس مہلک بیماری سے جوجھ رہا ہے یہاں بھی مرنے والوں کی تعداد 339 سے تجاوز کرگئی  ہے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے چلتے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے نفاذ سے غریب انسان دو وقت کی روٹی کے لئے مجبور ہوگیا ہے ،یو این اے نیوز کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے جمیعۃ علماء جونپور ۔حلقہ مانی کلاں کے صدر مولانا عمران احمد قاسمی نے کہا کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ   غریب انسانوں کی زندگیوں کو بھوک کی موت سے بچانے کے لئے بھی آگے آکر عملی اقدامات کرنے ہوں گے یہی وقت کا تقاضا اور افراتفری کے اس ماحول میں انسانیت کا فرض ہے 

ورنہ یاد رکھئے اگر ایسے حساس وقت میں بھی ہم نے انسانیت کے فرض کو محسوس نہیں کیا تو یہ جرم آنے والے دنوں میں ہم سے ہماری بے حسی کا حساب مانگے گا، انہوں نے مزید کہا  موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے  ہم ملک میں اجتماعی طور پر جن حالات کی زد میں ہیں اور کرونا جس بھیانک شکل میں دن بدن آگے کی طرف بڑھ رہا ہے اس کی سنگینی کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا اور نہ ہی یہ طے کیا جا سکتا ہے کہ موجودہ منظر نامہ ملک کی عوام کو کس موڑ تک لے جائے گا ظاہر ہے کہ اگر اس مہلک وبا کی رفتار کو احتیاطی تدابیر سے روکنے کی حکمت عملی نہ اپنائی گئی اور اس پر قابو پانے کے مناسب طریقہ کار پر غور نہ کیا گیا تو اس کے تکلیف دہ احساس سے ہر کسی کو جھوجھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ایسے تکلیف دہ حالات میں حکومت کے لاک ڈاون کا احترام کرتے ہوئے ہمیں انسانی جذبے کے تحت اپنے گھروں میں قید دو وقت کی روٹی کے لئے ترسنے والے لوگوں کی امداد کے لئے بھی سنجیدہ ہونا ہوگا 
فوٹو۔ جمیعۃ علماء جون پور کی طرف سے راشن کٹ لاک ڈاؤن سے متاثرین غربا میں تقسیم کرنے کے لئے لے جاتے کارکنان جمیعۃ۔

اور ان کی روز مرہ ضروریات کو پورا کرنے کے لئے  اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی تاکہ قیمتی جانوں کو ہلاکت سے بچانے کی سمت میں قدم بڑھایا جاسکے انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو خوب اچھی طرح سمجھ رہے کہ یہ پورے ملک کی عوام کے لئے ایک مشکل گھڑی ہے مگر ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہئے کہ بعض تدابیر مستقبل کو محفوظ بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں اس لئے حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہدایات کا احترام کیا جانا چاہئے البتہ اس مشکل وقت میں ایسے لوگوں پر نظر رکھنا ہماری بنیادی فکر مندی کا حصہ ہونا چاہئے جو اس لاک ڈاون کی وجہ سے معاشی بحران کا شکار ہیں اوربھوک پیاس کی چادر اوڑھ کر اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں وہ لوگ یقیناً قابل مبارکباد ہیں جو عوامی تعاون کے لئے اپنا ہاتھ کھول کر انسانی ذمہ داری کا فرض نبھا رہے ہیں کیونکہ یہی وقت ہے جب ہم اپنے اعمال وکردار سے انسانیت کو اپنی فکر مندی اور ذمہ داری کا احساس دلا سکتے ہیں،انہوں نے لاک ڈاون کی وجہ  شہروں سے اپنے اپنے گھروں کو لوٹنے والے مزدوروں کی مجموعی بے بسی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری مرکزی وریاستی حکومتوں کو اس صورت حال کا کوئی قابل اطمینان حل نکال کر ان کے ساتھ ہر ممکن طاقت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔ 
فوٹو۔ جمیعۃ علماء جون پور کی طرف سے راشن کٹ لاک ڈاؤن سے متاثرین غربا میں تقسیم کرنے کے لئے لے جاتے کارکنان جمیعۃ۔

تاکہ ایسے لوگوں کے اندر اعتماد بحال کیا جا سکے،اگر ایسا نہیں ہوتا اور ہم غریب طبقہ کے حالات سے آنکھیں موند کر آگے بڑھتے رہے تو ہماری یہ غفلت ملک کے اندر کسی بڑی مصیبت کا پیش خیمہ ثابت ہوگی، انہوں نے کہا کہ کرونا بلا شبہ ایک مہلک وبا ہے مگر اس سے ڈرنے کی بجائے احتیاطی تدابیر کے ذریعہ اس کو مات دینے کی حکمت عملی خوشگوار نتیجے کو جنم دے گی اس لئے ہمیں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے لیکن ان سب کے ساتھ ہمارا پہلا فرض یہ ہے کہ ہم سماج کے پسماندہ طبقے کے دکھوں کو سامنے رکھتے ہوئے ان کے تعاون کے لئے ہمیشہ تیار رہیں تاکہ کوئی بھی طبقہ اپنے گھروں میں بھوکا سونے پر مجبور نہ ہو۔ وہیں پر جمیعۃ علماء جونپور کے جنرل سکریٹری حافظ رضوان نے کہا کی آج جمیعۃ علماء جون پور حلقہ مانی کلاں اپنی دینی وسماجی  ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے علاقے میں لاک ڈاؤن سے متاثرین سبھی مذاہب کے لوگوں میں 65سے زائد راشن کٹ  تقسیم کیا ہے، اور آئندہ بھی اس طرح سے غریب لوگوں میں راشن کٹ جمیعۃ علماء جون حلقہ مانی کلاں کے پلیٹ فارم سے پہچانے کی ہماری کوشش رہیگی۔

اس موقع پر جمیعۃ علماء جون حلقہ مانی کلاں کے جنرل سیکرٹری ،مولانا عبدالحنان صاحب ۔خزانچی حافظ حسام الدین صاحب نے مشترکہ طور پر  یو این اے نیوز کے نمائندہ سے کہا کہ آج مانی کلاں حلقہ کے ۔لکھماپور۔نوناری ۔بھڑکڑہاں ،مانی خرد، جیسے گاؤں میں لاک ڈاؤن سے دو وقت کی روٹی کھانے پر ہوچکے مجبور لوگوں تک راشن پیکٹ پہنچایا دیا گیا ہے ،لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں تک راشن پیکٹ پہچانے میں بھی دقت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے ۔پھر ہماری جمیعۃ کی ٹیم پوری مستعدی کے ساتھ اس کار خیر کے کام کرنے میں جٹی ہوئی۔

اس موقع پر سماجی کارکن استیاق۔نیتا، رئیس احمد صاحب ،جمیل احمد صاحب  بھڑ کڑہاں، سفیان احمد لکھماپور۔محمد مصطفی ۔عمیر احمد ۔مولانا ثاقب۔مولانا اختر، حافظ عبدالرشید عمران خان ،محمد عدنان ۔ذیشان احمد ۔عبدالرحمن ۔چننے۔چچا۔۔بننے چچا،مولانا فریدالدین صاحبان موجود رہے ۔واضح رہے جمیعۃ علماء حلقہ مانی کلان  کے سبھی 24 گاؤں کے ممبران کا بھی تعاون رہا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad