تازہ ترین

جمعرات، 16 اپریل، 2020

چنئی میں فاقہ کشی پر مجبور بہار کے ضلع جموئی کے مزدوروں کےلئے فرشتہ بن کر ایس پی انعام الحق آئے جموئی مزدوروں نے مدد کی لگائی تھی گہار

چنئی۔ احمد علی صدیقی(یو این اے نیوز 16اپریل 2020) پورے ملک میں کرونا وائرس  نے تباہی مچا رکھی ہے اس بیماری کی روک تھام کے لیے حکومت نے جلد بازی میں  ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا جس کی وجہ سے ملک کے مختلف صوبوں میں مزدور طبقے یومیہ کمانے والےافراد جہاں تھے وہیں پھنس گئے.ایسا ہی ایک معاملہ چنئی سے سامنے آیا ہے
ضلع جموئی بہار کے  کچھ مزدور چنئی کے جمالیہ پریمبور علاقہ میں پھنسے ہوئے تھے 

جب انکا دانا راشن ختم ہوا تو انہوان نے مدد کی تلاش میں ضلع جموئی کے ڈی ایم سمیت کئی افسران اور سیاسی نیتاوان سے رابطہ کیا  مگر کسی نے انکی مانگ پر دھیان نہی دیا ایسا ہی ایک کال ضلع SP آئی پی ایس انعام الحق صاحب کو آیا  اور مزدوروں نے فون پر اپنی آپ بیتی سنائی انکی آب بیتی سننے کے بعد ضلع ایس پی انعام الحق صاحب نے یہ معاملہ فورا  چینئ کے IG جناب نجم الھدی صاحب کو بھیجا اور ان مزدوروں سے رابطہ کرفوری طور پر مدد کرنے کی درخواست کی 
 چنئی کے آئی جی جناب نجم الھدی صاحب نے ماہنامہ پیام سدرہ کے مینیجنگ ایڈیٹر  احمد علی صدیقی کو یہ پورا معاملہ سونپا اور فوری مدد کا حکم دیا

  احمد علی صدیقی دئے گئے پتے پر پہونچے اور جب ان مزدوروں کی حالت زار دیکھی تو بے جد غمگین ہوئے اور یومیہ کمانے والے غریب مزدوروں کی ہر ممکن تعاون کرکے فوری طور انکے قیام و طعام کا انتظام کروایا۔ مزدوروں نے احمد علی صدیقی سے کہا کہ ہم تمام غریب ہندو برادری سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے ہم لوگوں کئی سیاسی نیتاوں اور ڈی ایم سے مدد کی درخواست کی،مگر کسی نے دھیان نہی دیا مزدوروں نے کہا کہ ایک مسلمان افسر میری مدد آئیگا مجھے یقین نہی تھا ۔ ساتھ ہی ان مزدوروں نے اس تعاون پر جموئی SPجناب انعام الحق صاحب اور چنئی کے IG جناب نجم الھدی کے ساتھ احمد علی صدیقی کا شکریہ ادا کیا!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad