تازہ ترین

بدھ، 8 اپریل، 2020

تبلیغی جماعت کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے والی ہندو مہاسبھا کی سیکرٹری کو کیا گیا گرفتار!

علی گڑھ(یواین اے نیوز8اپریل2020)ہندو مہاسبھا کی قومی جنرل سکریٹری پوجا شکون پانڈے کو تبلیغی جماعت کو کورونا وائرس سے مربوط کرنے والی اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ پیر کے روز ، علی گڑھ ضلع کی پولیس نے پوجا شکون کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔ آپ کو بتادیں کہ پوجا شکون پانڈے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ تبلیغی جماعت کے افراد جو نظام الدین مرکز سے ملک کی مختلف ریاستوں میں گئے ہیں انہوں نے ملک میں وبا پھیلانے کے لئے کام کیا ہے۔ انہیں دیکھتے ہی گولی کو مارنے کے احکامات دیئے جائیں۔

علی گڑھ پولیس نے بتایا کہ ہندو مہاسبھا کی قومی جنرل سکریٹری پوجا شکون پانڈے کے خلاف ایک دفعہ 153 اے (مختلف برادریوں میں نفرت پھیلانے) کے تحت اور تعزیرات ہند کی 505 (2) (اشتعال انگیز بیانات دینے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔علی گڑھ شہر سے سماج وادی پارٹی کے سابق ایم ایل اے ، حاجی ضمیر اللہ خان نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس منی راج جی کو شکایتی خط دیا تھا۔

 جس میں ہندو مہاسبھا کے قومی جنرل سکریٹری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔شکون پانڈے پہلے بھی تنازعات میں رہی ہیں۔ پچھلے سال 30 جنوری کو مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر انہوں نے باپو کے مقتول کی شوٹنگ کی ویڈیو جاری کی تھی۔ اس ویڈیو کے حوالے سے بھی اس وقت بہت ہنگامہ ہوا تھا۔ صرف یہی نہیں پوجا شکون نے بھارتی کرنسی پر مہاتما گاندھی کی تصویر کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad