تازہ ترین

بدھ، 15 اپریل، 2020

موجودہ نازک حالات میں ضرورت مندوں کی مدد اور دلجوئی کرناانسانیت کی بنیادی درس ہے:خالد رحمانی

سی پی آئی ایم ایل وانصاف منچ  کی طرف سیدس ویں دن بھی ضرورت مندوں میں راحت رسانی کا کام جاری! 
مظفر پور۔اسلم رحمانی ۔(یو این اے نیوز15اپریل 2020)بین الاقوامی تاریخی وبا کورونا وائرس کی دہشت،بربریت اورافراتفری جس سے صرف ملک ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں تباہی اور ایک طرح کا کہرام ہے اور نسل انسانی جس خوف واداسی کیسایہ تلے ہے اس کا بخوبی اندازہ کیا جاسکتا ہیمزدور طبقہ اور روزکمانے کھانے والے حضرات فاقہ کرنے پر مجبور ہورہے ہیں ان حالات میں سی پی آئی ایم ایل اور انصاف منچ دس دنوں سے شہر مظفرپور اور اطراف شہر میں بستی بستی اور گاؤں گاؤں جاکر دال چاول سبزی وغیرہ تقسیم کررہے ہیں

 اور لوگوں میں میں جو خوف ومایوسی ہے اس کو کم کرنا چاہ رہے ہیں،آج تقریبا250 لوگوں کو راحتی اشیاء فراہم کی گئی،اس سے قبل اب تک 1000ہزار لوگوں میں تقسیم کیا گیا، اس موقع پر انصاف منچ کے ریاستی نائب صدر آفتاب عالم، ظفر اعظم،اسلم رحمانی،فہد زماں،مطلوب الرحمن،جاوید قیصر،شفیق الرحمن، نسیم اختر، فیصل،عمران وغیرہ موجودتھے،اور اس دوران سوشل ڈسٹینس کو مکمل طور پر مینٹین کیاگیا اور اس بات کا پورا خیال بھی رکھا گیا کہ کوئی بھیڑ بھاڑ بھی نہ ہو اور ضرورت مندوں کا خاص خیال رکھا گیا ملت ومذھب میں تفریق کئے بغیر۔ تقسیم کیاگیا اس موقع پرخالد رحمانی نے اپنے پریس بیان میں کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ 

اس وائرس نے ایک دو نہیں بلکہ کئی ملکوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے بلکہ اس وقت ترقی یا فتہ یورپ اور امریکہ اس سے بۡری طرح متاثر ہیں۔ پوری دنیا میں ہر روز ہزاروں اموات ہو رہی ہیں لاک ڈاؤن اور بے روزگاری آج کی ایک معاشرتی مجبوری بن چکی ہے لہذا ایسے نازک حالات میں ضرورت مندوں کی مدد اور دلجوئی کرناانسانیت کی بنیادی درس ہے کس کے گھر کی کیا مجبوری ہے ہم نہیں جان سکتے۔ بعض لوگ تو سفید پوش ہوتے ہیں جو کسی کے آگے سوال بھی نہیں کرتے ان کی غیرت کسی کے سامنے دست سوال پھیلانا بھی گوارا نہیں کرتی۔ خالد رحمانی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لہذا ایسے نازک وقت میں جو لوگ صاحب استطاعت ہیں وہ آگے بڑھیں اور اپنے اپنے محلہ میں اور اپنے حلقوں میں تحقیق کر کے ایسے مجبور و معذور افراد اور خاص طور پر مزدوروں بیواؤں یتیموں اور غیرت مند افراد کو تلاش کر کر کے ان کی مدد کریں ان کی دلجوئی کریں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad