تازہ ترین

بدھ، 29 اپریل، 2020

لاک ڈاؤن کے ہزاروں متاثرین کو جمعیۃ علماء کرناٹک نے پہنچائی راحت! مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر راشن ریلیف کے ذریعہ خدمت خلق کا کام پرزور طریقے سے مسلسل جاری!

بنگلور، 29/ اپریل (محمد فرقان): کورونا وائرس کے پیش نظر حالیہ ہنگامی لاک ڈاؤن نے ملک کے تمام شہریوں کو بے حد مشکلات میں ڈال دیا ہے، جس سے خصوصاً وہ مزدور طبقہ جن کی معمولات زندگی روزانہ کی محنت پر منحصر کرتی تھی وہ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، بلکہ فاقہ کی نوبت تک آپہنچی ہے۔ مصیبت کی ایک گھڑی میں جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب مدظلہ کی تاکید اور قیادت میں رضاکارانہ طور پر جمعیۃ علماء روز اول سے ہی بلاتفریق مذہب و ملت خدمت خلق کا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں۔چناچہ اسی پر عمل کرتے ہوئے جمعیۃ علماء کرناٹک کے صدر مولانا عبد الرحیم رشیدی، نائب صدر مولانا شمیم سالک مظاہری، جنرل سیکرٹری محب اللہ خان امین، رکن عاملہ حافظ یل فاروق اور دیگر تمام اراکین عاملہ کی کوششوں سے شہر بنگلور اور ریاست کے دیگر اضلاع جیسے بلگام، گدک، گوکاک، گلبرگہ، چترادرگہ، بلاری، دھارواڈ، ہبلی، ہاسن، رائچو، منگلور، میسور، مڈیکری، چکبلاپور، کولار، چامراج نگر وغیرہ میں ہزاروں افراد کو راشن ریلیف کے ذریعہ راحت پہنچائی گئی ہے۔

بالخصوص شہر بنگلور میں ریاستی جمعیۃ کی قیادت اور جمعیۃ علماء ضلع بنگلور کے صدر مولانا محمد صلاح الدین قاسمی اور نائب صدر حافظ محمد آصف کی زیر نگرانی اب تک پورے ضلع میں 20 /ہزار سے زائد گھرانوں کو تقریباً 2/ کڑوڑ روپیہ کی مالیات کا اناج و غلہ تقسیم کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں بعض علاقوں میں صبح شام کھانے کا بھی نظم کیا گیا ہے۔ جس سے ہزاروں افراد خصوصاً بیرون شہر و ریاست کے مزدوروں، غریبوں، یتیموں، مسکینوں، محتاجوں و ضرورتمندوں اور خصوصاً ایسا طبقہ جو نہ کسی سے مانگ سکتا ہے اور نہ کسی کے آگے اپنا دامن پھیلا سکتا ہے، ایسے ہزاروں افراد کو اس ریلیف کے ذریعہ راحت پہنچی ہے۔ 

اس کارخیر میں اہل خیر حضرات کے تعاون سے جمعیۃ علماء ضلع بنگلور اور بنگلور کے چاروں زون کے ذمہ داران نے بخوبی خدمات انجام دیں۔ خصوصاً جمعیۃ علماء ضلع بنگلور سے محمد صادق، نصرت پاشاہ، مقصود نواز، سید غوث پرویز، عبد الرحیم، محمد نعمت اللہ، محمد کلیم، محمد ندیم، محمد ابوبکر صدیق، محمد معاذ، محمد عمر فاروق، محمد خالد، سید عمر ریاض، سید ابرار محسن۔ جمعیۃ علماء نارتھ بنگلور سے مولانا جنید احمد، مولانا اسماعیل خان، مولانا محمد سہیل، مولانا اقبال، قاری الیاس، قاری عیاض،حافظ ارشاد احمد، اعجاز سادات۔ جمعیۃ علماء ساؤتھ بنگلور حلقہ بنشنکری سے مولانا نظام الدین قاسمی، مفتی سلیم قاسمی، ندیم خان، محمد فرقان، اکبر پاشاہ، محمد فیض، عمران خان۔جمعیۃ علماء ساؤتھ بنگلور حلقہ بی ٹی ایم لا سے مولانا اقبال رشادی، مولانا عبد الرزاق، فاضل احمد، عطاء اللہ۔ جمعیۃ علماء ایسٹ بنگلور سے محمد سہیل، صغیر احمد شریف، عبد العظیم، عبد الرزاق، افروز خان اور جمعیۃ علماء ویسٹ بنگلور سے مولانا عتیق الرحمن، مولانا عمر فاروق، مفتی سبیل، مفتی مصدق، مولانا ہدایت اللہ، حافظ اکرم، سید امین صاحبان کے علاوہ کئی افراد نے رضاکارانہ طور پر دن رات محنتوں، مشقتوں اور قربانیوں سے اسے عملی جامہ پہنایا ہے۔

علاوہ ازیں حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بعض علاقوں میں خصوصاً رمضان کٹس بھی تقسیم کی گئیں ہیں اور شہر بنگلور اور دیگر اضلاع میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی صاحب کی تاکید پر بلاتفریق مذہب و ملت راشن ریلیف کا کام پورے زور و شور سے ابھی بھی حتیٰ المقدور جاری و ساری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad