نظام الدین سلائی مشین، ودیگر دو ساتھیوںکی حوصلہ افزائی سے یہ کام ممکن ہو سکا
بھوگاؤں،مین پوری/حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز13اپریل2020)محمد وسیم ؟ اگر سماجی خدمت گاروں میں یہ نام نہ لیا جاتا تو ایک بڑی بھول ہوجاتی ،یا یو ں کہا جائے کہ ایک سچے سماجی کارکن کے ساتھ ناانصافی ہوجا تی ۔قصبہ میں چھوٹی بڑی تنظیمیں کورونا وائرس کی شکل میں نازل ہوئی آفت کے درمیان فراخ دلی کے ساتھ ضرورتمندوں کی اپنی اپنی استعداد کے مطابق ضرورتیں پوری کر رہی ہیں ،کوئی تیار شدہ کھانا ضروتمندوں تک پہنچا رہی ہیں ۔تو کوئی تنظیمیں مکمل طعامی اشیاء کی کٹیں ضرورتمندوں کو مہیا کرارہی ہیں۔لیکن محمد وسیم کا خدمت خلق کانظم ہی بالکل جدا ہے ۔محمد وسیم نے ابھی تک اپنے قصبہ بھوگاؤں میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ماسک تقسیم کئے ہیں ۔ محمد وسیم کا یہ سب سے جداگانہ کام رہا ہے۔
انہو نے آج نمائندے کو بتایا قصبہ میں پانچ ہزار کے قریب لوگوں تک ماسک پہنچانے کا کام کیا ہے ۔انہو نے نمائندے کو بتایا کہ کپڑ اور لاسٹک دستیاب نہیں ہو پارہی ہے ،ورنہ میرا ارادہ ایک ایک شخص تک ماسک پہنچا نے کا تھا ،انہو نے کہا ہمارے ساتھ نظام بھائی مشین والے و دیگردو ساتھیوں نے اس کام میں میری حوصلہ افزائی کی ،میں مسلسل کئی روز سے یہی کام کو انجام دیرہا ہوں ،میرا مقصد ایک ایک شخص کو ماسک پہنچانا ہے ۔انہو نے کہا بلا کسی مذہب وملت کے میں اس کام کو انجام دے رہا ہوں ۔میرا مقصد انسانیت کو اس بلا سے محفوظ رکھنا ہے۔یہ میری ناقص سی کوشش ہے ،اللہ اسے قبول فرمائے ۔آمین

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں