جونپور/ نامہ نگار(یواین اے نیوز 29اپریل2020)کھٹہن تھانہ حلقہ کے موضع غوث پور اور امام پو رمیں گزشتہ روز ایس آئی نے مسجد کے ذمہ داروں سے مل کر لائڈ اسپیکر سے مسجدوں میں آذان سے منع کر دیا جس سے اقلیتی برادری میں افراتفری مچ گئی حالانکہ حکومتی سطح پر اور انتظامیہ پر اس طرح کی کو ئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے ۔اطلاع کے مطابق مذکورہ تھا نہ حلقہ کے مذکورہ گاؤںمیں تھانہ انچارج کے حکم پر ایس آئی نے گزشتہ روز دونوں گاؤںمیں پہنچ کر مسجد کے ذمہ داروںسے رابطہ کر تھانہ انچارج کے ہدایت نامہ کی تعمیل کے لئے مسجدوں میں آذان نہ دینے کا حکم سنا یا تو لوگ ششدر رہ گئے مسجد انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کا حوالہ دیتے ہو ئے کہا گیا کہ مسجد میں خادم مسجد امام اور متولی ہی نماز ادا کر تے ہیں
جس پرا یس ۤئی نے بذریعہ فون تھانہ انچارج سے بات کرا یا تو گاؤں والوں کے مطابق تھانہ انچارج نہ مسجد میں لا ئڈ اسپیکر سے آذان نہ دینے کی ہدایت دی ہے ۔نمائندہ انقلاب نے ا س ضمن میں ایس ڈی ایم شاہ گنج کے سی یوجی نمبر پر رابطہ کیا تو انھوںنے کہا حکومت کی جانب سے لائڈ اسپیکر سے آذان نہ دینے کے متعلق کو ئی ہدایت نہیں ہے اس کے بعد تھانہ انچارج کے سی یو جی نمبر پر رابطہ کر نے پر جواب دیا گیا کہ آخر آپ کو کیا پریشانی ہے جس پر نمائندہ نے جواب دیا کہ میں صحافی کی حیثت سے سوال کر رہا ہوں جس کے جواب میں تھانہ انچارج نے کہا کہ آپ کو ا س معاملے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا سکتی اور فون کا ٹ دیا گیا

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں