دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز31مارچ2020)عالمی کورونا وائرس انفیکشن کو روکنے کے لئے جامعہ طبیہ دیوبند کے سکیٹری ڈاکٹر انور سعید اور ایڈمنس ٹریٹر ڈاکٹر اختر سعید نے دوسرے روز بھی بیداری مہم چلاتے ہوئے سیکڑوں لوگوں کے درمیان ماسک اور سینی ٹائزرتقسیم کئے اور پیدل و سائیکل پر لدھیا نہ،چنڈی گڑھ،پنجاب و دیگر شہروں سے آ رہے لوگوں کے ہاتھ سینی ٹائز ر سے دھلوا کر انہیں بسکٹ،پھل،پانی،کھانے کے پیکٹ اور پانی کی بوتلیں دی گئیں۔اس دوران ڈاکٹر انور سعید نے بتایا کہ جو لوگ پیدل و سائیکل پر اپنے بچوں کے ساتھ سیتا پور،جون پور،گورکھپور،چنڈی گڑھ اور لکھنؤ وغیرہ شہروں میں جا رہے ہیں ان کو جامعہ طبیہ دیوبند و شمیم احمد سعیدی ہاسپیٹل کی جانب سے فاصلہ بناکر اسامان تقسیم کیا ہے۔
ڈاکٹر انور سعید نے بتایا کہ جامعہ طبیہ دیوبند کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے آئیسولیشن سینٹر بنایا گیا ہے تاکہ دیوبند میں دوسری ریاستوں یا دیگر اضلاع سے آنے والے افراد کو حفاظتی نقطہ نظر سے 14دنوں کے لئے رکھا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ اس آئیسولیشن سینٹر کا نچارج ایس ڈی ایم دیوبند دیوندر کمار پانڈے کو بنایا گیا ہے،ڈاکٹر انور سعید نے مزید کہا کہ ہم سب کو اس لاک ڈاؤن میں ان غریب،مذدور لوگوں کی مدد کے لئے آگے آنا چاہئے اور ان لوگوں کی مدد کرنا چاہئے اور ایسے نیک کام میں معاشرے کو بھی آگے آنا چاہئے۔ڈاکٹر اختر سعید نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کے قہر سے پریشان ہے،لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار اور کام دھام مکمل بند ہیں،خاص کر یومیہ مذدوری کرنے والے لوگ،رکشہ چلانے والے،سڑکوں اور ریلوے پلیٹ فارموں پر زندگی گزارنے والے غریب لوگوں کا کوئی پر سان حال نہیں ہے،ایسے حالات میں چاہئے کہ ہم اپنے غریب اور ضرورت مند پڑوسیوں کا بلا تفریق مذہب انسانیت کی بنیاد پر خیال رکھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں