تازہ ترین

منگل، 31 مارچ، 2020

لاک ڈاؤن کے سبب شہر اور دیہی علاقے ہیں سنسان

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز31مارچ2020)لاک ڈاؤن کے چھٹے دن آج بھی پورا شہر و اطراف مکمل بند رہا اگر چہ میڈیکل اسٹور اور کلینک کھلے رہے،کہیں کہیس کچھ لوگ اپنی ضرورت کا سامان خریدنے کے لئے باہر آئے مگر بازار مکمل بند ہونے کے سبب ان کو سامان نہیں مل سکا کہیں انتظامیہ نے سختی کی ہوئی تھی اور کہیں وائرس کے خوف نے لوگوں کو گھروں سے باہر نہیں نکلنے دیا،کچھ علاقوں میں لوگوں نے ماسک کا استعمال کیا اور ہاتھوں میں دستانے بھی پہنے،ایس ڈی ایم دیوبند دیوندر کمار، سی او چوب سنگھ اور کوتوالی انچارج یگھ دت شرما نے دوران گشت آج پھر سے لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کی اپیل عوام سے کی۔وہیں شہر کے درمیانی طبقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انکے موبائل فون کا رچارج ختم ہو گیا ہے،انہیں اچھی کوالٹی کا سامان نہیں مل رہا ہے بلیک مارکیٹنگ ہو رہی ہے،ڈاکٹر بھی بہت مہنگی دوائیں دے رہے ہیں،کہیں سے بھی پیسے نہیں آ رہے ہیں برے وقت کے لئے جمع کئے ہوئے پیسے بھی ختم ہو چکے ہیں،کو ئی ادھار سامان یا پیسے دینے کو تیار نہیں ہے،

انکے اکاؤنٹ تو ہیں لیکن ان میں رقم نہیں ہے،وہ کسی کے آگے ہاتھ بھی نہیں پھیلا سکتے،سماج میں ان کی عزت ہے۔ان کا کہنا تھا اس نازک وقت میں غریب کو کہیں نا کہیں سے مدد مل ہی جاتی ہے اور امیر کو کسی مدد کی ضرورت ہے ہی نہیں ایسے میں مرنا تو درمیانی طبقہ کا ہے جو نا تو امداد لے سکتا ہے،نہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلا سکتا ہے،لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ مرکزی و ریاستی حکومت لو گوں کو راحت پہنچانے میں پوری طرح ناکام ہے،حکومت نے وقت رہتے اس بیماری کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کیوں نہیں کئے اگر یہی حالات رہے تو یہاں کے لوگ کورونا سے متاثر ہونے سے پہلے بھکمری کا شکار ہو جائیں گے۔لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت چلانا بی جے پی کے بس کی بات نہیں ہے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ نا تھ فوری طور استعفی دے دینا چاہئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad