تازہ ترین

منگل، 31 مارچ، 2020

ملی و سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ صاحب خیر حضرات نے بھی بڑھائے مدد کے لئے ہاتھ

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز31مارچ2020)حالیہ لاک ڈاؤن میں مزدور اور غریب طبقہ روزگار اور کاموں کے بند ہو جانے کی وجہ سے کافی پریشانیوں سے دوچار ہے اور غذا کی قلت کا شکار ہے۔محلہ پٹھانپورہ کے بے دار لوگوں نے اس ضرورت کا احساس کیا اور ضرورت مندوں کے ما بین اصحاب خیر کے تعاون سے راشن تقسیم کرانے کا فیصلہ کیا،حالانکہ محلہ کے لوگوںکو مارکیٹ میں اشیاء خورد و نوش کی کمی اور سرکاری پابندیوں کے باعث راشن کی فراہمی میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑالیکن انہوں نے ہار نہیں مانی اور کافی جد و جہد کے بعد سامان خریدا۔فرید احمد کانٹریکٹر نے فوڈ کٹس پر آئی لاگت کو بتانے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی مرحلہ میں 100 فوڈ کٹس تقسیم کی گئیں ہیں۔

 واضح ہو کہ فوڈ کٹس تقسیم کا یہ عمل نگر پالیکا پریشد دیوبند ے ٹھیکیدار فرید احمد کی زیر نگرانی و محمد استخار،محمد چاند اور محمد صادق کے تعاون سے انجام پایا۔وہیں تروینی شگر مل اور طیب ٹرسٹ نے غریب عوام کو کھانا کھلانے کا معقول انتظام کیا ہوا ہے،مل کے افسران و ملازمین ریلوے اسٹیشن،بس اسٹینڈ سمیت دیگر مقامات پر پہنچ کرمسافروںاور غریب عوام کو کھانے پینے کا سامان مہیا کرا رہے ہیں،کورونا وائرس کے خلاف لڑی جا رہی اس جنگ میں شہر کے لوگوں کے ساتھ ساتھ گاؤں کے لوگ بھی بھر پور تعاون کر رہے ہیں،اسی کڑی کھیڈا مغل گاؤں کے لوگوں نے چندہ جمع کر جراثیم کش دوا کا چھڑکاؤ پورے گاؤں میں کرایا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad