دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز31مارچ2020)حکومت کی ہدایت پر دیوبند سب جیل میں بند 32قیدیوں کو آٹھ ہفتے کے لئے عبوری ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے،ڈپٹی جیلر انوپ کمار نے بتایا کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر جیلوں میں بند قیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں،اسی کڑی میں دیوبند جیل سے 32قیدیوں کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے،
جبکہ سات سال سے کم سزا پانے والے 12قیدیوں کو ضمانت پر رہا کئے جانے کو لیکر حکومت کو خط تحریر کیا گیا ہے،حکومت سے حکم ملتے ہی انہیں بھی ضمانت پر رہا کر دیا جائیگا،انہوں نے بتایا کہ کسی بھی قیدی سے جیل میں ملائی نہیں کرائی جا رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں