دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز31مارچ2020)دارالعلوم دیوبند کے فارسی سوم (سیکنڈ ایئر)کے طالبعلم نے مشتبہ حالات میں کسی زہریلی چیز کو کھا لیا،طالب علم کو تشویشناک حالت میں سی ایچ سی سے ہائر سینٹر ریفر کر دیا گیا ہے،بتایا جاتا ہے کہ طلبہ نے ڈپریشن میں یہ قدم اٹھایا ہے۔گاؤں ڈاہر پور ضلع بھاگل پور بہار کا رہنے والا 16سالہ یاسر ولد عبدالمجید دارالعلوم دیوبند میں فارسی سوم میں پڑھتا ہے،پیر کے روز صبح قریب 11بجے یاسر اپنے کمرے میں موجود تھا،اس دوران اس نے اپنے کمرے میں رکھی کسی زہریلی چیز کو کھا لیا،طالب علم کی حالت بگڑنے پر جب واقعہ کی اطلاع دیگر طلبہ کو ہوئی تو دارالعلوم احاطے میں افرا تفری کا ماحول بن گیا،
فوری طور پر ادارہ کے ذمہ داران نے یاسر کو سی ایچ سی میں داخل کرایا،جہاں پر ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے یاسر کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ہائر سینٹر ریفر کر دیا،بتایا جاتا ہے کہ صبح کے وقت یاسر نے اپنے گھر فون پر بات بھی کی تھی۔مزکورہ شہر میں موضوع بحث بنا ہوا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر دارالعلوم انتظامیہ وقت رہتے حالات کا اندازہ لگاتے ہوئے دارالعلوم وقف دیوبند کی طرح چھٹی کر دیتی تو سینکڈوں طالب علم پریشانی سے بچ جاتے اور اس طرح کا واقعہ بھی پیش نہیں آتا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں