تازہ ترین

منگل، 31 مارچ، 2020

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی:بلا ضرورت لوگ سڑکوں پر

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز31مارچ2020)کورونا وائرس کا اثر روکنے کے لئے ملک بھر میں تین ہفتے کا لاک ڈاؤن ہے،محلوں میں سبزی اور ضروری سامانوں کی سپلائی بھی عام ہے پھر بھی لوگ(خاص طور پر مسلم) سڑک پرکثیر تعداد میں نظر آ رہے ہیں کچھ ضروری کاموں اور خدمات کا حوالہ دے کر کچھ نا سمجھ لوگ گھوم رہے ہیں،مسلم سماج کے لوگ کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیںجبکہ غیر مسلم آبادی والے علاقوں میں حالات بالکل اسکے بر عکس ہیں۔مسلم سماج کے لوگ چوک چوراہوں پر جھنڈ بناکر،گلیوں میں کرسیاں اور چارپائی ڈالکر بیٹھے ہوئے نظر آتے ہیں تو چھوٹے بچوں اور نوجوانوں کا کرکٹ وغیرہ گیم سڑکوں اور گلیوں میں کھیلنا عام ہے،جب کبھی گشت کرتے ہوئے پولیس ان علاقوں سے گزرتی ہے تو یہ لوگ گھر میں گھس جاتے ہیں اورپولیس کے جاتے ہی فورا سڑک پر نکل آتے ہیں اورمسجد میں نماز پڑھنے اور نہ پڑھنے دینے کے احکام پر مودی، یوگی حکومت کی خامیاں نکالنے میں الجھ جاتے ہیں،بڑے افسوس کی بات ہے کہ یہ نا سمجھ لوگ کورونا کے خطرے کو ہوا میں اڑا کر کورونا وائرس کے خلاف جاری لڑائی کو نہ صرف کمزرور کر رہے ہیں

 بلکہ خود کی اور اپنے آس پاس والوں کی زندگیوں کو بھی داؤں پر لگا رہے ہیں۔ان دنوں ملک کے حالات روز بروز بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں لیکن کورونا وائرس کو کچھ ناسمجھ لوگوں نے ہنسی مذاق بناکر رکھ دیاہے۔ اس عالمی عذاب کی سنگینی کا شاید انہیں اندازہ نہیں ہے۔ پوری دنیا کے طبی ماہرین، علماء اور حکومت ہندکی سخت ترین ہدایات کے باوجودیہ لوگ اپنے گھروں میں رکنے کو تیار نہیں ہیں۔ شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں میں تو ایسا محسوس ہوتاہے کہ ملک میں کچھ ہوہی نہیں رہاہے۔ ملنے جلنے کا وہی پرانا انداز اور طریقہ اب بھی جاری ہے جس سے بچنے کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ بار بار یہ کہاجاچکا ہے کہ اگر اپنی فیملی اور اس ملک کو کورونا وائرس سے بچانا چاہتے ہیں، تو ایک ہی علاج ہے کہ آپ اپنے گھروں میں قید رہیں اور ڈاکٹروں کی جانب سے جو ہدایات دی گئی ہیں، اس پر سختی سے عمل کریںباوجود اس کے زیادہ تر لوگ ان ہدایات پر عمل کرنے کو تیار نہیں ہیں،اس لاک ڈاؤن کا ایک دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ ان دنوں بلیک مارکیٹنگ اور زخیرہ اندوزی اپنے عروج پر ہے لوگ منافع خوروں کے ہاتھوں لٹنے پٹنے کو مجبور ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad