دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز31مارچ2020)کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے درمیان لوگوں کو راحت دینے میں مصروف پولیس انتظامیہ کے لئے شر پسند عناصر پریشانی بڑھانے میں لگے ہوئے ہیں،شر پسند عناصر نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ ڈال دی جس کے سبب مقامی بی جے پی کارکنان میں ناراضگی کا ماحول بنا ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر کے محلہ شاہ جیلال کے رہنے والے ایک نوجوان نے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ ڈالتے ہوئے توہین آمیز تبصرہ بھی کر دیا،پورا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقامی بی جے پی لیڈران نے ایس ایس پی دنیش کمار پربھو اور مقامی پولیس کو معاملہ کی اطلاع دیکر کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
اطلاع ملتے ہی ایکشن میں آئی پولیس نے متنازع پوسٹ ڈالنے والے نوجوانوں کی شناخت شروع کر دی ہے۔ واضح ہو کہ ایک ہفتہ قبل بھی دیوبند تحصیل کے ایک گاؤں کے رہنے والے نوجوان نے وزیر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا پر پتنازع پوسٹ ڈالی تھی جس کو پولیس نے گرفتار کر جیل بھیج دیا تھا باوجود اس کے شر پسند عناصر وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف مسلسل متنازع پوسٹ سوشل میڈیا پر کر رہے ہیں۔ایس پی دیہات ودیا ساگر مشر نے بتایا کہ متنازع پوسٹ کی جانچ سائبر سیل اور پولیس کر رہی ہے،علاقہ کا ماحول خراب کرنے والے افراد کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں