تازہ ترین

جمعہ، 20 مارچ، 2020

سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 36 نئے مریضوں کی تصدیق

سعودی عرب(یواین اے نیوز/العربیہ ڈاٹ نیٹ20مارچ2020)سعودی عرب کی وزارت صحت نے جمعرات کو کرونا وائرس کے 36 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔اس کے بعد مملکت میں اس مہلک وائرس کا شکار افراد کی تعداد 274 ہوگئی ہے۔وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان نئے مریضوں میں 17 افراد برطانیہ، مراکش، اسپین، ایران، پاکستان، کویت، بھارت، امریکا، مصر اور عراق سے سعودی عرب آئے ہیں۔ان کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انھیں الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ نئے کیسوں میں 19 کرونا وائرس کا پہلے سے شکار افرادسے میل ملاپ کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

 اور اس مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔وزارت نے ان کی جغرافیائی تفصیل بھی جاری کی ہے۔اس کے مطابق ان میں 21 کا الریاض شہر میں مقیم ہیں، چار القطیف،تین مکہ مکرمہ، تین الدمام اور دو الہفوف سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک،ایک کا تعلق جدہ، ظہران اور محایل عسیر سے ہے۔وزارت نے مزید بتایا ہے کہ آٹھ مریض کرونا وائرس کے اثرات سے نکل آئے ہیں۔ تاہم ان میں دو کی حالت تشویش ناک ہے اور باقی کی حالت مستحکم ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہنوزاس مہلک وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad