جونپور ۔(یو این اے نیوز 20مارچ 2020)شاہ گنج تحصیل حلقہ کے موضع صبرحد رہائشی ذیشان بن شمیم احمد کو ہزاروں سوگواروں کے بیچ جمعرات کی رات نو بجے سپردخاک کردیا گیا ،واضح رہے بدھ کے روز شام کے وقت کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے ڈوبھی موڑ پر سڑک کے کنارے کھڑی گنا گاڑی میں بائیک سے ٹکرا جانے سے 18سالہ ذیشان کی علاج کے دواران موت ہوگئی تھی
،جبکہ اسکے ساتھ بائیک پر سوار دوست بھی بھی زخمی ہوگیا ،جسکی حالت فی الحال پہلے سے بہتر ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔پوسٹ مارٹم میں تاخیر ہونے کی وجہ سے مرحوم کی تدفین کرنے میں 28گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگ گیا ۔مرحوم کی نماز جنازہ گاؤں ہی کے عالم دین مولانا ابوذر مدنی صاحب نے پڑھائی اس حادثے سے علاقے میں کہرام مچ گیا ۔
وہیں اہل خانہ سمیت لواحقین شدید صدمہ میں ہیں ،رفیع پور رہائشی مولانا شاہد قاسمی اور دیگر لوگوں نے یو این اے نیوز کے نمائندہ کو بتایا اس حادثے سے ہم لوگ بہت صدمے میں ہیں ۔ذیشان مرحوم ایک ملنسار اور خوش مزاج قسم کا نوجوان تھا جسکا اس طرح سے گزر جانا ہم لوگوں کےلئے بہت بڑا صدمہ ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں