دھن گھٹا سنت کبیرنگر،رپورٹ حافظ عقیل احمد(یواین اے نیوز 18مارچ2020)تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع مدرسہ عربیہ بستان العلوم موضع پولی کے نورانی اجلاس ودستار بندی کی تیسری اور آخری نشست کی صدارت مولانا فرید الدین صاحب دیوبند اور نظامت مولانا ثمامہ حسن قاسمی نے انجام دی تیسری اور آخری نششت کے خصوصی مقرر مفسر قرآن حضرت مولانا سالم اشرف قاسمی بانی مدرسہ اشرفیہ دیوبند نے قرآن مجید کی کی عظمت و اہمیت ، تلاوت کی فضیلت اور حفظ قرآن اہمیت و افادیت نیز حافظ قرآن کی و عظمت پر روشنی ڈالی مولانا قاسمی نے فرمایا کہ قرآن کریم کا تعارف جتنا عمدہ خود قرآن سے ہوسکتا ہے اور اس کی عظمت شناسی خود اس کے ذریعے جتنے بہتر طریقے سے ہوسکتی ہے ، کسی اور ذریعہ سے نہیں ہوسکتی کیوں کہ قرآن اللہ کا کلام ہے۔
انھوں نےکہا کہ تفصیل سے اس بات کا جائزہ لیں کہ قرآن کریم بذاتِ خود اپنا تعارف کس انداز سے پیش کرتا ہے ،مولانا نے فرمایا کہ اللہ جل جلالہ نے قرآن کریم نازل فرمانے کی نسبت پچاس یا اس سے بھی زیادہ آیتوں میں کی ہےاور یہ اللہ کا کلام ہے، کلام کرنے والے کا حسنِ کمال، کلام کی سچائی کی دلیل ہوتا ہے ، اس طرح اس کی عظمت و رفعت کی شان بھی واضح ہوتی ہے؛ کیوں کہ اسے نازل فرمانے والا بڑی عظمتوں والا ہے، مزید برآں قرآن کے شرف اس کی قدر ومنزلت اور عظمت ہی کی وجہ سے امت مسلمہ کی شان بلند ہوتی ہےحضرت مولانا نے فرمایا کہ: قرآن مجید اللہ کی سچی کتاب ہے۔ یہ اللہ کا پیغام اپنے بندوں کے نام ہے، اس سے ایمان بڑھتا ہے اور دلوں کے زنگ اترتے ہیں۔ قرآن مجید کی تلاوت کرنا باعث برکت اور ثواب ہے۔
مگر افسوس کا مقام ہے کہ ہماری اکثریت تلاوت قرآن مجید سے غافل ہے۔ دنیا کے کاموں میں اپنا وقت لگانے سے گریز کرتے ہیں جبکہ تلاوت قرآن کے لئے وقت نہیں ملتا کا بہانہ کیا جاتا ہے۔ یقین جانیں تلاوتِ قرآنِ پاک سے اللہ وقت میں برکت ڈالتا ہے۔ آج سے یہ عہد کریں کہ انشا ء اللہ قرآن مجید کی تلاوت کے لئے روزانہ وقت نکال کر کم از کم دو تین رکوع تلاوت کریں گے اور اس کو سمجھیں گے۔ اس کو ترجمہ کے ساتھ پڑھیں تا کہ پتہ چلے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے کیا فرماتے ہیں اس موقع پر مدرسہ سے فارغ ہونے والے 34حفاظ کرام کی دستار بندی علمائے کرام کے دست مبارک سے عمل میں آئی،مولانا فرید الدین کی رقت آمیز دعا پر اجلاس کی تیسری اور آخری نششت اختتام پذیر ہوئی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں