تازہ ترین

پیر، 2 مارچ، 2020

پنجاب سرکار مودی حکومت کی جانب سے مرتب کئے گئے این پی آر پر پابندی لگائے۔شاہی امام

لدھیانہ شاہین باغ میں ورون آنند کی انقلابی شاعری پر بھارت ونش زندہ باد،کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی 
لدھیانہ/مستقیم(یواین اے نیوز 2مارچ2020)مقامی دانہ منڈی میں مودی سرکار کے خلاف چل رہے شاہین باغ احتجاج کے بیسویں دن آج لوہارا ڈابا اور گل پنڈ سے صدر سراج الدین، مولانا قطب الدین، صدر فرمان علی،بیچن انصاری، مولانا محمد بخش، قاری عطاء محمد، حاجی دلبر، کی قیادت میں مرد و خوایئن کے قافلے پہنچے، اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مجلس احرار اسلام ہند کے قومی صدر و پنجاب کے شاہی امام حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے پنجاب کی امریندر سرکار سے مطالبہ کیا کہ صوبہ میں یکم اپریل سے ہونے جا رہی مردم شماری میں مرکز کی مودی سرکار کی جانب سے بنائے گئے این پی آر پر پابندی لگائے جائے۔

 شاہی امام نے کہا کہ این پی آر پہ این ٓٓپی آر ہی ہے اس لئے اس پر باندی لگائی جانی ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام عوام سمجھ لے کے یہ کالا قانون بلکل نوٹ بندی کی طرح ہے اس میں ہر فرد کو لائن میں لگنا ہی ہوگا، انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اسی اے اے پر باندی لگائی گئی ہے لین این پی آر پر روک نہیں لگائی گئی، انہوں نے کہا کہ صوبہ کی عوام چاہتی ہے کہ مردام شماری 2010؁ء میں کروائی گئی مردم شماری کے مطابق ہو جیسا ہی بہار سرکار نے بھی منظور کردیا ہے، شاہی امام نے کہا کہ این پی آر میں جو بھی لوگ اندراج کروائیں گے انکو حکومت ڈی وٹر بنا سکتی ہے، اس لئے ضروری ہے کہ اس کالے قانون سے عوام کو بچایا جائے، قابل ذکر ہے کہ آج شاہین باغ لدھیانہ میں این پی آر کے خلاف قرارداد بھی پاس کی گئی۔

اس موقعہ پر شہر کے نوجوان شاعر شری ورون کمار آنند نے اپنی انقلابی شاعری جب سنانی شروع کی تو سامعین نے بھارت ونش زندہ باد، انقلاب زندہ باد کے نعروں سے فضاء کو نعطر کر دیا، ورون نے اپنے کلام میں کہا کہ ”اپنوں کو بیغانہ سمجھنا لعنت ہے،واہ رے تیرا گورکھ دھندا لعنت ہے، حاکم کو اک چٹھی لکھو سب کے سب، اور اسمیں بس اتنا لکھو لعنت ہے،شاہین باغ میں آج نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی، جسنت سنگھ کانوال، جوگندر رائے، جتندر سنگھ محل کلاں نے بھی خطاب کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad