جون پور(یو این اے نیوز 25مارچ 2020) شہر کوتوالی حلقہ کے محلہ فیروز شاہ پور رہائشی کورونا پوزیٹو مریض  مسٹر اسعد بن اشرف  30 سالہ 15/مارچ کو  سعودی عرب کے جدہ ائیرپورٹ سے اموسی ائیرپورٹ  لکھنؤ آئے تھے  ، انہیں ائیرپورٹ پر 28 دن گھر میں تنہا رہنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن  محمد اسعد نے دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کیا ،ضلع کے کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے موضع  جمدہاں  میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے تک چلا گیا  اور گھر سے باہر نکل کر  ہوٹلوں پر چائے پینے ، اور اپنے لواحقین سے ملنے کے لئے انکے گھر تک گیا  جہاں اس نے کئی افراد سے  ملاقات بھی کی تاریخ 21.03.2020 کو بخار، کھانسی ہونے پر ضلع اسپتال جونپور میں دیکھانے آیا  ۔ ڈاکٹروں نے اسکو  اعلاج اور معائنے کے لئے داخل کرایا ۔23مارچ کو  آئی ایم ایس بی ایچ یو وارانسی سے ملی رپورٹ پازیٹیو تھی ائیرپورٹ پر ہوم کوارنٹائن / آئی سولیشن  کے لئے ہدایت کی گئی تھی۔
اس کے اس عمل  سے انفیکشن پھیلنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور اس شخص نے عوامی صحت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے خلاف دفعہ 188،269 تحت تھانہ کوتوالی میں  مقدمہ درج کیا گیا ہےمہاراشٹرا ، کیرالا وغیرہ سے آنے والے  اور بیرون ملک سے آنے والے تمام لوگوں کو دوبار بتایا جاتا ہیکہ وہ ہوم کوارنٹائن آئسولیشن کے اصولوں پر عمل کریں۔  خود کو الگ تھلگ رکھیں۔ ، کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے ضلع جون پور کے دیگر لوگوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں کرورنا وائرس کے پھیلاؤ کو رکنے کے لئے اپنا تعاون  کریں  اگر کسی نے کوئی غفلت برتی اور اس ہدایت کو نہ مانا تو اسپر اسی طرح کی سخت کارروائی کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں