جون پور:اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 26مارچ 2020) کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کی وجہ سے 21 روزہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر ، ضلع انتظامیہ کی طرف سے ضلع رہائشیوں کو ریلیف پہچانے کا کام شروع ہوگیا ہے۔ ڈی ایم کی ہدایت کے مطابق لوگوں کو راشن اور سبزیوں کو انکے گھروں تک گاڑیوں سے پہنچائی جارہی ہے۔ بدھ کے روز ، ڈی ایم دنیش کمار سنگھ نے کوتوالی کے پاس سے پانچ پک اپ کو ہری جھنڈی دیکھایا
اس کے ساتھ ہی انتظامی عہدیداروں نے تاجر رہنما دنیش ٹنڈن اور سبزی منڈی کے تاجر شیوم سریواستو کے ساتھ بلیک مارکیٹنگ پر روک تھام کےلئے ایک میٹنگ بھی کی لاک ڈاؤن میں تھوڑے وقت کے لئے دکانیں کھولنے کی وجہ سے لوگ کی ایک بھیڑ جمع ہوجانے کی وجہ یہ سب کچھ کیا جارہا ہے اس کے ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ اور ویب مارکیٹ کا تعاون لیا جارہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ لوگوں کو بازاروں میں نہ نکلنے کی وجہ سے ضروری اشیاء کی پریشانی نہ ہو۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ کسی بھی خاندان میں راشن اور سبزیوں کا مسئلہ نہیں ہوگا ، اس کے لئے محلوں میں گھروں تک سامان پہنچایا جائے گا۔
ابھی پانچ پک اپ کو روانہ کیا گیا ہے ، ان کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے زراعت پروڈکشن کمشنر آلوک سنہا کی ہدایت کے مطابق ، مقامی منڈیوں میں اشیائے خوردونوش کی تھوک سپلائی بند نہیں کی جائے اور ضلع انتظامیہ اور منڈی کمیٹیوں کے ذریعہ تھوک نقل و حرکت کو آسان بنایا جائے۔ اس کے لئے مطلوبہ لاک ڈاؤن علاقے میں ان گاڑیوں کی نقل و حرکت کے مناسب انتظامات کئے جائیں۔ اشیائے خوردونوش ، کسان وغیرہ کو فروخت کرنے والوں کو کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی اور مارکیٹ کرنے کے لئے ترغیب دی جانی چاہئے۔
ضلع انتظامیہ کے ذریعہ شہری علاقوں میں ضروری اشیائے خوردونوش کے نجی اور کوآپریٹو سیکٹروں میں تمام تھوک اور ریٹیل مارکیٹنگ اسٹورز ، گروسری اسٹورز کو ان کے ذریعے شہر کے ہر علاقے ، وارڈ میں ڈور ٹو دور تک پہچانے اور مارکیٹنگ کی ترغیب دی جائے۔ اس کے لئے ، ای رکشہ ، ٹھیلا ، آٹو ، پک اپ ، وغیرہ کو ڈور ٹو ڈور چیزوں کی سپلائی کےلئے استعمال کیا جائےواضح رہے ڈی ایم کے اس قدم کی شہر میں خوب تعریف ہورہی ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں