جون پور۔(یو این اے نیوز 29مارچ 2020) سپرنٹنڈنٹ پولیس کی جانب سے جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جارہی مہم کے تحت ، کھیتاسرائے تھانہ حلقہ پولیس کی زیر نگرانی پولیس سپرنٹنڈنٹ ، اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ، شاہ گنج کے حکم پر کھیتاسرائے تھانہ پولیس نے 27 مارچ کی رات قصبہ ہی کے چوراہے پر واقع گروکروپا الیکٹرانک اور بجلی کی دکان میں چوری کرنے والے چوروں کو سامان کے ساتھ گرفتار کر لیا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے ۔تھانہ صدر وجئے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے جمعہ کے روز دو چوروں کو سامان سمیت گرفتار کیا۔
دونوں چوروں کو تھانے میں لاکر سختی سے پوچھ گچھ کی گئی جو اپنے آپ کو قصبہ کے سرور پور وارڈ کا رہائشی ، مسٹر مستقیم ولد عبدالسلام ، سلیم ولد وکیل بتایا ہے۔ ان دونوں کے پاس سے چوری شدہ سامان برآمد ہوا۔ جس میں ایک عدد اسپیکر ، ایک عدد ساؤنڈ باکس ، ایک عدد پرنٹر ، ایک عدد الیکٹرانک پریس اور چار عدد سیلنگ بلب برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار دونوں چوروں کو آئی پی سی کی دفعہ 380 ، 411 کے تحت جیل بھیج دیا گیا ۔گرفتار کرنے والی ٹیم میں ایس آئی آشوتوش کمار گپتا ، کانسٹیبل وریندر یادو اور امر ناتھ یادو شامل رہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں