نئی دہلی۔(یو این اے نیوز 29مارچ 2020)ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔سب سے زیادہ مہاراشٹر میں 173 کیس پوزیٹو کے سامنے آئے ہیں مہاراشٹر کے امراوتی سے میرٹھ واپس آنے والے شخص سمیت اسکے گھر کے چار دیگر افراد میں کورونا وائرس پوزیٹو پایا گیا ہے ۔
مزید جانکاری کےلئے انتظار کیا جارہا ہے۔کورونا کی وجہ سے پہلی موت ہفتے کے روز تلنگانہ میں ہوئی۔ ہفتے کے روز 6 نئے کیس سامنے آئے ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ 173 کیسوں کی تصدیق مہاراشٹرا میں ہوئی ہے۔ اور پانچ افراد کی موت بھی ہوچکی ہے اسی کے ساتھ ہی 25 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ کیرالہ میں اب تک 176 کیسوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جن میں سے 11 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ملک میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 950 سے تجاوز کرچکی ہے حالانکہ وزارت صحت کے مطابق ، 29 مارچ 2020 ہفتہ کی شام 5 بجے تک 918 معاملے درج کیے گئے ہیں ان میں سے کل 80 مریض صحت مند ہوکر اپنے اپنے گھر جاچکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں