سیتاپور(یو این اے نیوز 15مارچ 2020) ضلع کے خیراباد میں واقع جامعہ نورالھدی للبنات شاخ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کی بچیوں نے اللہ کے حضور رو روکر دنیا بھر میں پھیلی کرونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے بچنے کے لئے دعائیں کی ملک اور بیرون ملک میں بسنے والے انسانوں میں بھائی چارہ پیار و محبت قائم رہے اسکے لئے حضرت مولانا آفتاب عالم صاحب ندوی مبلغ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ نے اللہ کے حضور دعائیں کرائیں۔
مولانا نے کہا اللہ ہی بیماری دیتا ہے وہی شفا بھی دیتا ہے حالات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ہاں احتیاط ضرور کریں کیونکہ اسلام میں ہر چیز کا حل موجود ہے اور ہمیں اللہ پر یقین ہے کہ وہ ہر مصیبت وبلا سے محفوظ رکھے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں