تازہ ترین

بدھ، 18 مارچ، 2020

اسوقت ہندوستان سمیت پوری دنیا کے مسلمان سنگین ترین حالات سے دوچار،مولانا محمد کلیم صدیقی

مظفر نگر،شاہد حسینی(یواین اے نیوز18مارچ2020)اسوقت ہندوستان سمیت پوری دنیا کے مسلمان سنگین ترین حالات سے دوچار ہیں تمام تردرپیش مسائل کے ازالہ کے لئے قرآن سے رجوع کریں ان خیالات کااظہار مرکز مسجد اکبر خاں میں داعئی اسلام مولانا محمد کلیم صدیقی نیاجلاسِ عام سے خطاب کرتی ہوئے کیا کہاکہ موجودہ حالات ناگفتہ بہ ہیں تاہم یہ حالات عارضی ہیں حکومتیں آتی اور جاتی رہتی ہیں جوکہ کٹھ پتلی ہیں اصل نظام اللہ کے ہاتھ میں ہے اور قرآن شریف آج بھی اتنا ہی مؤثر ہے جتنا 1400سو برس قبل تھابس ضرورت قرآنی تعلیمات پر عمل پیراہونے کی ہے انہوں نے کہاکہ کیا مسلمانوں کو نماز پڑھنے سیاور دین کی دعوت سے فرقہ پرستی یا حکومت روک رہی ہے تو پھر کیوں مسجدیں خالی ہیں مسجدیں خالی ہونے اور دعوتی مشن سے روگردانی کے سبب ہی حالات پیدا ہورہے ہیں اور درد ایک نعمت ہے جوکہ اصل بیماری سے آگاہ کرتاہے اور مسلمان طبیب ہیں اور باطل طاقتیں مریض ہیں اسی لئے مسلمانوں کو دعوتی مشن کو لیکر میدانِ عمل میں آنا ہوگااور ہندوستان کی مٹی اور ہندو اور مسلمانوں میں محبت واخوت کا جذبہ فطری ہے انہوں نے ہندؤں کے برتاؤ کی مثالیں اور خود اپنے تجربات شئیر کرتے ہوئے کہا کہ چند مٹھی بھر شرپسند توہوتے ہیں اورجہاں تک دشمنی کی بات ہے حقیقی بھائیوں تک میں دشمنی ہوجاتی ہے۔

 اورایک دوسرے کا خون تک بہادیتے ہیں البتہ ہمارے ہم وطن ہندو بھائی بھی انسانیت کے جذبہ سے سرشار ہیں اور ہمارا ملک دیگر ممالک کی نسبت بہت پرامن ہییہاں جو آزادی صدرِ جمہوریہ ہند کو حاصل ہے وہی آزادی ایک مسلمان کوبھی حاصل ہے مذہبِ اسلام کی تبلیغ اسلامی تشخص اور دیگر تمام اسلامی امور پرعمل پیرا ہونے کی آزادی ہے اور یہ سب ہمارے اکابرین کی قربانیوں کا ثمرہ ہے کہ ملک جمہوری قرار پایا انہوں نے کہاکہ مسلمانوں نے قرآن سے رجوع کرنا چھوڑ دیاہے اور ہم وطنوں کو دین کی دعوت پیش کرنے سے منھ موڑ لیا ہے اسی لئے سنگین حالات کا سامنا ہے انہوں دعوتی مشن پر سیرحاصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ امتِ مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اپنے ہم وطن بھائیوں کو دین کی دعوت پیش کریں انہوں نے متعدد واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ کس طرح لوگ مذہبِ اسلام میں داخل ہورہے ہیں اورلوگ پیاسے ہیں اور دین میں داخل ہونے کے لئے بیتاب ہیں البتہ انہیں دعوت دینے والے ان تک رسائی حاصل نہیں کرپارہے ہیں جبکہ باطل تبھی چھٹے گا جب حق آئے گا جس طرح اندھیرا روشنی سے کافور ہوجاتا ہے۔

 انہوں نے کہاکہ حالات کاصالح اعمال کے بغیر بدلنا ناممکن ہے اور یاد رکھیں ہم سب ایک ہی ماں باپ کی اولاد ہیں اپنے ہم وطن بھائیوں کے حق میں ہدایت کی دعا کریں اوردین کی دعوت دیں اگر آپکی کوشش سے ایک شخص بھی ایمان میں داخل ہوگیا توآپ جنت کے حقدار ہیں انہوں نے مرکز مسجد اکبر خاں کی تعمیرِ نومیں سرگرم اراکین کی بھی ستائش کی اجلاسِ عام کا آغاز قاری محمد محمود متعلم دار العلوم رحمانیہ ومحمدانس کے نعتیہ کلام سے ہوانظامت کے فرائض دارالعلوم رحمانیہ کے ناظمِ اعلی مفتی مجیب الرحمن ندوی نے انجام دیئے داعئی اسلام مولانامحمدکلیم صدیقی کی دعا پراجلاس کااختتام ہواخصوصی شرکامیں مولانا محمدعلی جوہرمولانامحمدصادق ندوی مولانا محمداعظم ندوی مفتی عاشق علی ندوی مفتی محمدنوشادقاسمی ڈاکٹرمحمد امیراعظم قریشی قاضی کفیل احمد مولانامحمدعمر ناصحی مولانا محمدتاج مظاہری حاجی محمدکفیل بھائی محمود الحسن قاری محمد شہزاد حاجی محمد عمران بھائی حمایت حسین وغیرہ کے نام شامل ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad