لدھیانہ شاہین باغ میں شدید بارش کے دوران مودی سرکار کے خلاف احتجاج جاری
لدھیانہ:مستقیم(یواین اے نیوز 14مارچ2020)شہر کید انہ منڈی میں مرکز کی مودی سرکار کے خلاف چل رہے شاہین باغ احتجاج کے آج بتیس ویں دن شدید بارش کے دوران بھی ملت کی بیٹیوں نے احتجاج جاری رکھا، مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے مجلس احرار اسلام ہند کی خاتون ممبر اسماء نے کہا کہ جب سے مرکز میں مودی حکومت بنی ہے ملک کی معشیت تیزی سے گر رہی ہے تمام ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ان تمام مدعوں کو نظر انداز کرنے کیلئے مودی جی نے سی اے اے اور این آر سی این پی آر کا مدعا اٹھایا ہوا ہے، لیکن مودی جی بھول رہے ہیں کہ جب غریب کو بھوک لگتی ہے تو اسے کاغذات نہیں دو وقت کی روٹی چاہئے جو آج تک حکومت میسر نہیں کر وا سکی، اسماء احرار نے کہا کہ ابو ہوا اور موسم کی تبدیلی شاہین باغ کی تحریک کو متاثر نہیں کرتے بلکہ حوصلہ دیتے ہیں کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔
اسماء نے کہا کہ دہلی اور یوپی میں بھاجپا سرکاروں کے اشارے پر پولیس نے جو ظلم اور تشدد کیا ہے وہ ملک کی تاریخ میں سیاہ حروف میں درج ہو گیا ہے جسے بھلایا نہیں جا سکتا ہے، لوگ یاد رکھیں گے کی مودی سرکار نے پولیس کی طاقت کے ذریعہ نہ صرف سوھیدان کے خلاف قانون منوانے کی کوشش کی تھی بلکہ لوک تنترک طریقہ سے آواز ٹھانے والوں کو بھی ظلم کا نشانہ بنایا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ میڈیا جمہوریت کا ایک ستون ہے لیکن ہمارے قومی الیکٹرونک میڈیا نے بھی مقدی سرکار کے اشاروں پر جمہوریت کے خلاف سازشیں بنا رکھی ہیں۔
خدا کا شکر کیجئے کہ اس دوران پرنٹ اور صوبائی الیکٹرونک چینل آواز حق اٹھا کر میڈیا کی لاج بچا رہے ہیں، اس موقعہ پر نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی، صدر سورج انصاری،رضا برادران تاج پور روڑ، حق کی آواز سے سجاد عالم، امن ویلفیئر سوسائٹی سے ثناء اللہ، جمال الدین انصاری، عقیل احمد، احمد کلیم، مولوی حبیب الرحمن امام مسجد تقویٰ رام نگر منڈیا، محمد سقلین احرار،محمد سلامت احرار، قاری محمد مستقیم کریمی، محمد اشرف، عائشہ خاتون، جے سنگھ، ماسٹر فیروز، سجاد عالم، محمد نواب احرا ر نے بھیی خطاب کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں