ہریانہ:(یو این اے نیوز 3مارچ 2020) دہلی - ہریانہ سرحد پر ضلع جھاجر کے گاؤں ایشاہیڑی گاؤں میں رہنے والے 20 مسلم اہل خانہ کے گھروں نے زبردستی دنگائی بھیڑ داخل ہو کر مسلم خاندانوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔ہندوؤں نے ہولی سے قبل گاؤں کو خالی کرنے کی دھمکی دی ہے خالی نہ کرنے پر اسکا انجام بہت برا ہوگا۔ ٹائم آف انڈیا کی خبر کے مطابق ، یکم مارچ کو بہادر گڑھ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی ،تحریر دینے والے نے بتایا ہے کہ 20 فروری کو 20 سے 35 سال کی عمر کے 60-70 افراد کالونی میں آئے اور ہولی سے پہلے ہی مسلمانوں کو گھر خالی کرنے کو کہا۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو بھیانک قیمت چکانی پڑیگی ۔
علاقے کے ایک بڑھئی نے TOI کو بتایا کہ وہ اس واقعے کے بعد خوف مین زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے گھرانوں کے نابالغ بچوں کو دہلی جیسے دیگر مقامات پر بھیج دیا گیا ہے۔دھمکیوں کی وجہ سے کنبہ کے افراد پہلے ہی سے کام چھوڑ چکے ہیں۔اس علاقے میں دس سال سے رہ رہے ایک راج گیر نے بتایا کی ہم اصل میں بہار کے رہنے والے ہیں لیکن روزی روٹی کمانے کے لئے یہاں آنا پڑا۔
جھاجر مسجد کے امام بھی خوف کے سائے میں سانس لے رہے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں ۔بچوں کے بورڈ کے امتحانات شروع ہونے والے ہیں ، اور انہیں خوف ہے کہ کہیں وہ امتحان دینے سے چوک نہ جائیں۔ جھاجر کے ڈی ایس پی اشوک کمار نے اس بارے میں کہا کی نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے لیا گیا ہے اور اہل خانہ کو 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں