نئی دہلی(یو این اے نیوز 3مارچ 2020) متنازع شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد کے معاملے میں دہلی پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ کرائم برانچ نے شارخ کو گرفتار کرلیا ہے ، جس نے موجپور تشدد کے دوران دہلی پولیس کے کانسٹیبل دیپک دہیہ پر پسٹل تاننے والے شاہ رخ کو کرائم برانچ نے گرفتار کرلیا ہے معلومات کے مطابق ، شاہ رخ کو اتر پردیش میں بریلی کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسپیشل سیل کو اس کی گرفتاری کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ لیکن کرائم برانچ کو اسکو گرفتار کرنے میں کامیابی ملی ہے
شاہ رخ کی تلاش میں پولیس دہلی ، پنجاب اور اتر پردیش میں خصوصی سیل چھاپے مار کر رہی تھی۔ پولیس کے لئے شاہ رخ کی گرفتاری ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔
پچھلے 24 فروری کو ، موج پور چوک پر تیسری بٹالین میں تعینات حولدار دیپک دہیہ کو دہلی پولیس کے سامنے پسٹل تاننے وفساد میں سات سے آٹھ راؤنڈ گولی مارنے والا ملزم شارخ کو پکڑنا بہت بڑا چیلنج تھا خصوصی سیل کو اس کی گرفتاری کی ذمہ داری 26 فروری کو دی گئی تھی۔ خصوصی سیل چھ دن سے اتر پردیش کے بریلی کے کچھ علاقوں کے آس پاس ڈیرا ڈالے ہوئی تھی۔ شاہ رخ کے ممکنہ ٹھکانوں پرپنجاب ، مظفر نگر اورکیرانا کے سیلوں نے بھی چھاپہ مارا تھا۔ شارخ کے گھر کے تمام ممبران بھی فرار ہیں۔
شا رخ پولیس اسٹیشن عثمان پور کے اروند نگر ، گلی نمبر 5U-108 میں رہتا ہے۔ گھر پر فی الحال تالا لگا ہوا ہے۔ محلے کے لوگوں نے بتایا کہ 1985 سے اس کے والد شاور پٹھان یہاں آیا تھا وہ ڈرگس کا بڑا مافیا رہا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ شاہ رخ بریلی میں منشیات مافیا کے بیچ چھپا ہوا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں