تازہ ترین

منگل، 3 مارچ، 2020

سعودی عرب نے دیا پہلے بھارتی کو گرین کارڈ۔ جانیں کس کو ملایہ اعزاز!

ریاض(یو این اے نیوز 3مارچ 2020)ابوظہبی میں مقیم مشہور انڈین تاجر یوسف علی ایم اے سعودی عرب کا اقامہ ممیزہ حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔سعودی عرب میں ہائپر مارکیٹس کی چین (لولو گروپ) کے مالک انڈین نژاد  یوسف علی ایم اے  نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’یہ میری زندگی کا انتہائی قابل فخر اور خوشگوار لمحہ ہے۔ہائپر مارکیٹوں کی چین اورگروپ کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ نہ صرف میرے لیے بلکہ پوری انڈین کمیونٹی کے لیے بھی بہت بڑا اعزاز ہے۔64 سالہ یوسف علی کی دولت کی کل مالیت 3.9بلین ڈالر ہے،یوسف علی نے کہا کہ میں خادم حرمین شریفین، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی حکومت کا اس اعزاز پر دلی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مجھے یقین ہے کہ خصوصی مستقل سکونت کے اس اقامہ ممیزہ کے باعث یہاں پر سرمایہ کاری اور کاروبارکے لیے سعودی عرب کی خاص شناخت ابھرے گی اور نئے سرمایہ کاروں کو یہاں کاروبار کرنے کی جانب مزید تقویت ملے گی۔پریمیم ریذیڈنسی کارڈ خصوصی رہائشی اجازت نامہ ہے جواس کی شرائط پوری کرنے کے بعد غیر ملکیوں کو کسی سپانسر کے بغیر رہائش،ملازمت،ذاتی کاروبار اور جائیداد خریدنے کا حق دیتا ہے۔

اقامہ ممیزہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030کے اصلاحاتی منصوبے کا اہم حصہ ہے۔ہائپر مارکیٹوں کے چیئرمین یوسف علی نے کہا کہ سعودی عرب اپنی مضبوط معیشت کے حوالے سے پرکشش سرمایہ کاری کی منزل بن گیا ہے،اس اقدام سے دنیا بھر کے سرمایہ کار اب یہاں آ کر اسے اپنا گھر سمجھتے ہوئے جائیداد خریدنے کے ساتھ ساتھ محفوظ سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ ارود نیوز کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad